ریاست بہار کے ضلع گیا میں رشوت خور کے الزام میں بی ای او کو اینٹی کرپشن کی ٹیم نے گرفتار کیا ہے۔ بتایاجارہا ہے کہ بلاک ایجوکیشن آفیسر کے دفتر میں اساتذہ سے میٹنگ کے دوران ایک ٹیچر سے 50 ہزار روپے کا بی ای او نے مطالبہ کیا تھا ، بی ای اوکی جانب سے ٹیچر پر دباو بنا یا جارہاتھا کہ اگر وہ رشوت میں پیسے نہیں دیتا ہے تو اسکے خلاف کاروائی کرتے ہوئے اسے وہ معطل کردے گا ۔
ٹیچر سے اسکول سے ملنے والی رقم کا پانچ فیصد رقم کا مطالبہ تھا نہیں دینے کی صورت میں اسکول کی خامیاں نکال کر اسے برخواست کرنے کی دھمکی دے رہاتھا جس پر ٹیچرنے پیسے دینے سے معذرت کا اظہار کیا تھا۔ اس کے باوجود وہ اسے مسلسل ہراساں کیا جارہا تھا، اس معاملے سے تنگ آکر استاد نے نگرانی میں اس کی شکایت کی۔ اطلاع ملنے پر اینٹی کرپشن کی ٹیم نے آج موقع پر پہنچ کر پہلے اس معاملے کی تصدیق کی جسے درست پایا گیا۔ اس کے بعد بی ای او سنجیو کمار کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
اطلاع کے مطابق ٹیم نے ایک لفاف میں پیسے ڈالواکر بی ای او کو دلوایا تھا جیسے ہی پیسے لیکر بی ای او نے اپنے پاس رکھا ٹیم نے پہنچ کر اسے گرفتار کرلیا۔
ٹیچر نے ویجلینس کی ٹیم کو یہ بھی اطلاع دی کہ بی ای او بہت سے دوسرے کاموں میں شریک رہتا ہے ، کہا جاتا ہے کہ بی ای او ایک خاص دکان کے لیے کچھ نیٹ ورکنگ کا کام کرتے تھے ۔ اس معاملہ وہ کئی اساتذہ کو زبردستی جوڑ نے کے لئے دباؤ بھی ڈالتے تھے۔ اس کے لیے وہ اساتذہ کو کئی بار بلیک میل کرتا تھا۔ شکایت ملنے کے بعد سرویلنس ٹیم نے چھاپہ مار کر ٹکاری کے بلاک ایجوکیشن آفیسر سنجیو کمار کو گرفتار کر لیاہےٹیچر کو گرفتار کرکے ٹیم پٹنہ اپنے ساتھ لیکر گئی ہے-
مزید پڑھیں:رشوت لیتے ہوئے پٹواری گرفتار