ETV Bharat / state

گیا: بی جے پی کی سنکلپ یاترا

ریاست بہار کے ضلع گیا میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کی 150 ویں یوم پیدائش کے موقع پر بی جے پی کی سنکلپ یاترا نکالی گئی تھی۔

گیا: بی جے پی کی سنکلپ یاترا
author img

By

Published : Nov 9, 2019, 1:26 PM IST

مرکزی حکومت کی جانب سے ملک کے شہریوں کو گاندھی جی کے خوابوں کی تعبیر سے واقف کرنے کے لئے ایک مہم چلائی جارہی ہے۔

اسی تسلسل میں 2 اکتوبر 2019 سے 30 جنوری 2020 تک ایک خصوصی یاترا کا اہتمام کیا گیا ہے۔

گیا: بی جے پی کی سنکلپ یاترا

اس یاترا کے ذریعہ مختلف مقامات پر پروگرامز کا اہتمام کیا جارہا ہے تاکہ لوگوں کو بابائے قوم مہاتماگاندھی کے بتائے ہوئے راستوں پر چلنے کے لئے بیدار کیاجائے۔

یاترا میں لوگوں کو شراب نوشی سے پرہیز کرنے ، صفائی اور ماحولیات کوآلودگی سے بچانے کی اپیل کی گئی۔

اس سلسلے میں بی جے پی کے ممبر پارلیمان آرکے سنہا نے گیا کے ٹاور چوک کے قریب جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس مہم کے تحت مرکزی حکومت کی جانب سے لوگوں کو آگاہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
چونکہ گاندھی جی کے خوابوں کی تعبیر ہی انھیں ایک سچی خراج عقیدت ہوگی۔

انہوں نے پورے ملک میں شراب بندی کے سوال پر کہاکہ کوئی بھی قانون تبھی کامیاب ہوتا ہے جب عوام بیدار ہو اور اگر بغیر قانون بنائے ہی شراب کااستعمال کرنالوگ چھوڑ دیں تو قانون بنانے کی ضرروت کیا ہے؟

قبل ازیں انہوں نے ٹاور چوک پر لگے ملک کے پہلے صدر جمہوریہ ڈاکٹر راجندر پرساد کے مجسمے پر پھول چڑھا کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

اس پروگرام میں بی جے پی کے ضلعی صدر دھنراج شرما سمیت ڈسٹرکٹ میڈیا انچارج یوگیش کمار موجود رہے۔

Intro:ریاست بہار کے ضلع گیا میں بی جے پی کی سنکلپ یاترا جمعہ کو گیا پہنچی ۔ بابائے قوم مہاتما گاندھی کی 150 ویں یوم پیدائش کے موقع پر مرکزی حکومت کی جانب سے ملک بھر کے شہریوں کو گاندھی جی کے خوابوں کی تعبیر سے واقف کرنے کے لئے ایک مہم چلائی جارہی ہے۔اسی تسلسل میں 2 اکتوبر 2019 سے 30 جنوری 2020 تک ایک خصوصی یاترا کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس یاترا کے ذریعہ مختلف مقامات پر پروگراموں کا اہتمام کیا جارہا ہے تاکہ لوگوں کو بابائے قوم مہاتماگاندھی کے بتائے ہوئے راستوں پر چلنے کے لئے بیدار کیاجائے Body:، یاترا میں لوگوں کو شراب نوشی سے پرہیز کرنے ، صفائی ستھرائی ، ماحولیات کوآلودگی سے بچانے ، ملک میں رام راج کاقیام ، پلوتھن مکت بھارت بنانے سے متعلق روشناس کرایا جارہاہے ۔ یاترا پر نکل کر گیا پہنچے بی جے پی کے ممبرپارلیمنٹ آرکے سنہا نے جمعہ کے روز گیا کے ٹاور چوک کے قریب جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس مہم کے تحت مرکزی حکومت کی جانب سے لوگوں کو آگاہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ چونکہ گاندھی جی کے خوابوں کی تعبیر ہی انھیں ایک سچی خراج عقیدت ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں گاندھی جی کا رام راج کے قیام کا خواب اب پورا ہورہاہے ۔ اس مہم کے متعلق انہوں نے کہاکہ گیا اور جہان آباد واورنگ آباد تیسرے مرحلے میں وہ یہاں پہنچے ہیں ، اس مہم میں کانگریسی لیڈران کے شامل ہونے کابھی دعوی انہوں نے کیا اور کہاکہ کانگریس نے صرف چھوٹا دعوی پیش کیا ہے کہ وہ گاندھی کے اصول پرچلتی جبکہ حقیقت ہے کہ بی جے پی اور وزیراعظم نے گاندھی کے اصولوں کواپنایا ہے ، انہوں نے پورے ملک میں شراب بندی کے سوال پر کہاکہ کوئی بھی قانون تبھی کامیاب ہوتاہے جب عوام بیدار ہو اور اگر بغیرقانون بناٙئے ہی شراب کااستعمال کرنالوگ چھوڑ دیں تو قانون بنانے کی ضرروت کیا ہے ؟ Conclusion:قبل ازیں انہوں نے ٹاور چوک پر لگے ملک کے پہلے صدرجمہوریہ ڈاکٹر راجندر پرساد کے مجسمے پر پھول چڑھا کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر بی جے پی کے ضلع صدر دھنراج شرما ، ڈسٹرکٹ میڈیا انچارج یوگیش کمار اور دیگر موجود تھے
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.