بہار حکومت کے وزیر زراعت و ماہی گیری وسائل کے وزیر ڈاکٹر پریم کمار نے رمضان کے موقع پرضروت مندوں تک افطار کٹ تقسیم کرنے کی مہم شروع کی ہے۔
وہیں رمضان کریم ہم آہنگی، خلوص، حساسیت کے ساتھ سادگی اور خدمت کا تہوار ہے، اس مقدس مہینے میں سب کے اندر بلاتفریق مذہب وملت خدمت کرنے کاجذبہ ہوتاہے۔
ریاستی روزیر نے ویسے کنبہ کی پہچان کرکے افطار کٹ بھیجوارہے ہیں جو روزے دار ہیں اور لاک ڈاون میں ان تک کھانے کے سامان نہیں پہنچ رہے ہیں۔
ضلع کے باشندوں کو وزیر ڈاکٹر پریم کمار نے رمضان المبارک کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نے اپیل کی ہے کہ رمضان جیسے مقدس مہینے کوہر برس سے زیادہ اس بار تحمل، حساسیت اور خدمت کے جذبے کے طور پر منایا جائے۔
رمضان المبارک میں پہلے سے زیادہ دعا کریں تاکہ عید کی آمد سے قبل ہی دنیا کو کورونا وائرس سے نجات حاصل ہو۔
بی جے پی اقلیتی سیل کے ضلعی صدر کے تعاون سے افطار کٹ جس میں چینی ، لیموں ، چنا کا بیسن، آٹا، چنا اور دیگر اشیاء تقسیم کررہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ بی جے پی اقلیتی سیل کے ضلعی صدر شہلال صدیقی اور دیگر کارکنان کے تعاون سے شہر کے مختلف محلوں میں تقسیم کررہے ہیں۔
وزیر نے کہا کہ کورونا بحران کے بیچ بازاروں، سڑکوں، و محلوں میں جسمانی دوری کے قواعد پر عمل کرنا ضروری ہے تاکہ اس وبا کو شکست دی جاسکے۔
ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی یقین دہانی کی ہے کہ وہ کسی بھی وقت گیا شہر کے لوگوں کی خدمت کے لئے تیار ہیں۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر پریم کمار گیا ٹاون حلقہ سے بی جے پی کے رکن اسمبلی ہیں، لاک ڈاون کے دوران اپنے حلقہ میں ہی ہیں اور وہ مسلسل شہری حلقے میں سرکاری راحتی کاموں کی نگرانی کررہے ہیں۔