گیا کے ادبی اور شعری سفر کو جاری رکھنے کی غرض سے مشاعرے اور اردو سے متعلق نشستوں میں تیزی لانے کی کوشش ہورہی ہے۔ کورونا وبا کی وجہ سے نشستوں کا سلسلہ منقطع ہوگیا تھا اب جب کہ کورونا کی پابندیاں ہٹالی گئی ہیں تو ایک بار پھر سے ضلع میں نشستیں ہونے لگی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:گیا: دس دنوں کی ہڑتال کے بعد صفائی ملازمین کام پر واپس
اسی کڑی میں انجمن ترقی اردو بہار شاخ شیرگھاٹی اور عوامی نفاذ اردو کمیٹی کی جانب سے شعری نشست منعقد ہوئی جس میں کئی معروف شعراء، ادیب اور معزز حضرات شریک ہوئے۔ نشست کی صدارت معروف بزرگ شاعر ناوک حمزہ پوری نے کی۔ عمران علی اور محمد علی نے نظامت کی۔
اس موقع پر رضا شیرگھاٹوی، جمشید اشرف، نسیم بیداوی، فیروز اورنگ آبادی، احمد اسلم شیرگھاٹوی، نیر حمزہ پوری اور دیگر شعراء نے اپنا کلام پیش کیا اور سامعین سے داد وتحسین حاصل کی۔