گیا ضلع انتظامیہ گرمی سے بچاؤ کے لیے ممکنہ اقدامات اُٹھا رہی ہے۔ڈسٹرک مجسٹریٹ ابھیشیک سنگھ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بغیر ضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں۔
لو کی علامات اور اس کے علاج کے متعلق جانکاری والے بورڈ شہر کے اکثر علاقوں میں لگائے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ چیمبر آف کامرس سے اپیل کی گئی ہے کہ دوکانیں دن کے گیارہ بجے سے شام 4 بجے تک بند رکھی جائیں۔
دیگر تعمیراتی کاموں جیسے کہ ایم نریگا کے تحت ہونے والے کاموں پر بھی دن کے گیارہ بجے کے بعد پابندی لگا دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ لو کی وجہ سے تمام سرکاری اور غیر سرکاری اسکولوں اور کوچنگ سینٹرز کو پہلے ہی 22 جون تک بند رکھنے کی ہدایت جاری کی جاچکی ہیں۔