ETV Bharat / state

گیا: سرچ آپریشن میں 34 بم برآمد - urdu news

سی آرپی ایف، کوبرا بٹالین اور ضلع پولیس کی مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران گیا کے جنگل سے بڑی تعداد میں بم برآمد ہوئے ہیں۔

گیا: سرچ آپریشن میں 34 بم برآمد
گیا: سرچ آپریشن میں 34 بم برآمد
author img

By

Published : Jan 13, 2021, 11:59 AM IST

ریاست بہا کے گیا میں سی آرپی ایف، کوبرا بٹالین اور ضلع پولیس کی مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں آئی ای ڈی 'بم' برآمد ہوئے ہیں۔ سبھی بم کو ڈیفیوز کردیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق کوبرا بٹالین کو گیا ضلع کے بھوسیا لٹوا سے قریب ڈیڑھ کلومیٹر دور پہاڑی میں 34 بارودی سرنگوں کا پتہ چلا تھا جس کے بعد سی آرپی ایف، کوبرا بٹالین اور ضلع پولیس کی مشترکہ سرچ آپریشن میں بھاری تعداد میں بم بارود برآمد ہوئے ہیں۔

سبھی سرنگوں میں آئی ای ڈی بم سلسلے وار طریقے سے قریب تین چار فٹ کی دوری پر لگے تھے۔ نکسلی اگر اپنے منصوبے میں کامیاب ہوتے تو کافی نقصان ہوتا، اتنا ہی نہیں جنگل میں جانے والے دیہی علاقے کے باشندوں کو بھی نقصان کا سامنا ہوسکتا تھا۔

یہ سرچ آپریشن کوبرا 205 کے کمانڈنٹ کی قیادت میں چلایا گیا تھا. آئی ای ڈی کو ڈیفیوز کرنے کے دوران ڈی آئی جی سی آر پی ایف سنجے کمار، 159 بٹالین کے کمانڈنٹ، کوبرا کمانڈنٹ سمیت امام گنج سرکل انسپکٹر موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.