ETV Bharat / state

CM Minority Employment Loan Scheme وزیراعلیٰ اقلیتی روزگار قرض اسکیم کے تحت 305 درخواست گزاروں کو رقم ملے گی

author img

By

Published : Sep 2, 2022, 7:17 PM IST

ضلع گیا میں وزیراعلیٰ اقلیتی روزگار قرض اسکیم کے تحت ضلع کے 305 درخواست گزاروں کو روزگار کے لیے رقم ملے گی۔ جن درخواست گزاروں کا سلیکشن ہوا ہے ان کے ساتھ مالیاتی کارپوریشن کی جانب سے معاہدہ کی کاروائی شروع کردی گئی ہے۔ CM Minority Employment Loan Scheme

وزیراعلیٰ اقلیتی روزگار قرض اسکیم
وزیراعلیٰ اقلیتی روزگار قرض اسکیم

گیا: ریاست بہار کے ضلع گیا میں وزیر اعلی اقلیتی روزگار قرض اسکیم کے تحت رواں مالی سال کے لیے 305 درخواست گزاروں کاسلیکشن ہوا ہے جن کے ساتھ اقلیتی مالیاتی کارپوریشن پٹنہ کی جانب سے معاہدہ کی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ معاہدہ پردستخط ہونے کے کچھ دنوں بعد مستفدین کے کھاتے میں رقم بھیج دی جائے گی۔ معاہدہ سے متعلق ضلع اقلیتی فلاح دفتر میں کیمپ لگا ہے ۔

وزیراعلیٰ اقلیتی روزگار قرض اسکیم

ضلع اقلیتی فلاح کے افسر جتیندر کمار نے بتایا کہ منتخب افراد کے ساتھ معاہدہ کے بعد جلد ہی ان کے کھاتے میں رقم بھیج دی جائے گی۔ اقلیتی طبقے کو روزگار سے جوڑنے کے لیے حکومت کی ایک کارآمد اور اچھی اسکیم ہے۔ ضلع میں اس مرتبہ چار کروڑ سے زیادہ رقم بطور قرض تقسیم ہونی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ہی جو پہلے سے قرض لے چکے ہیں ان سے قسط کی رقم بھی جمع کرانے کی کاروائی میں تیزی لائی گئی ہے ۔ CM Minority Employment Loan Scheme

واضح رہے کہ اس مرتبہ 6 سو سے زائد درخواست قرض لینے کے موصول ہوئی تھی کاغذات کی جانچ اور گائیڈ لائنز کی روشنی میں تین سو درخواست گزاروں کا سلیکشن ہوا ہے، اس مرتبہ کارپوریشن اور ضلع اقلیتی فلاح دفتر کی جانب سے کوشش کی گئی ہے کہ زیادہ سے زیادہ درخواست گزاروں تک اسکیم کافائدہ پہنچے، اقلیتی روزگار اسکیم کے تحت آسان شرائط کے ساتھ پانچ لاکھ روپے تک کا قرض اقلیتی طبقے کو روزگار کے لیے دیا جاتا ہے ، اس کا فائدہ مسلمان سمیت اقلیتی زمرے میں آنے والی سبھی برادریوں کو دیا جاتا ہے البتہ آبادی کے تناسب سے قرض اسکیم میں 98 فیصد کے قریب تعداد مسلمانوں کی ہوتی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: اقلیتی مالیاتی کارپوریشن کے قرض کی رقم جاری ہونے میں تاخیر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.