ETV Bharat / state

گیا :لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر 151 ایف آئی آردرج کی گئیں - Police cracked down in gaya

بہار کے گیا میں لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر 151 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں ،جبکہ اس معاملے میں کل 208 افراد کو گرفتاربھی کیا گیا ہے ۔ ایک کروڈ بہتر لاکھ سے زائد بطور جرمانہ رقم بھی وصولے گئے ہیں۔

لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر 151 ایف آئی آردرج

author img

By

Published : May 22, 2020, 12:22 PM IST

ریاست بہار کے ضلع گیا میں لاک ڈاون کے نفاذ کے دوران قوانین کی خلاف ورزی کے معاملے میں پولیس نے سخت کاروائی کی ہے ۔ ایس ایس پی راجیو مشرا نے تمام لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ لاک ڈاؤن کی تمام تر ہدایات پر عمل پیرا ہوں ۔

لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر 151 ایف آئی آردرج کی گئیں

ایس ایس پی کے مطابق لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر اب تک 151 ایف آئی آر درج کی جاچکی ہیں۔ 208 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ لاک ڈاؤن میں،سوشل میڈیا کے ذریعہ افواہوں کو پھیلانے والوں کے خلاف 5 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ اب تک گاڑیوں کی جانچ میں 1کروڑ 72 لاکھ 28 ہزار 900 روپے جرمانہ وصول کیا جاچکا ہے۔

گاڑیوں کے اضلاع میں داخلے کی نگرانی کے لئے 90 چیک پوائنٹز پر نظر رکھی جارہی ہے۔ ضلع انتظامیہ کی درخواست پر مزید 18 گاڑیوں کو قرنطین سینٹر اور اس کے آس پاس گشت کریا جارہا ہے۔ مہاجرین کو ریلوے اسٹیشن سے نگما مانیسٹری سنٹر تک محفوظ طر یقے سے پہنچانے کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ چند ایام سے یہ دیکھا جارہا ہے کہ کثیر تعداد میں لوگ بازاروں کا رخ کر رہے ہیں ۔جس طرح عوام کا ہجوم بازاروں میں دیکھا جا رہا ہے یہ پریشان کن ہے ۔کیونکہ لوگوں کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے ۔ لوگ بلاعذرگھر سے باہر ہرگز نہ نکلیں ۔

تحقیقات کے دوران پکڑے گئے تو سخت کارروائی کی جائے گی۔ دفعہ 269 آئی پی اے سی کے تحت ایف آئی آر بھی درج کی جائے گی۔ شام سات بجے تا صبح سات بجے کے دوران کسی کو بھی باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔صرف ایمرجنسی حالت میں باہر جانے کی اجازت ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.