ETV Bharat / state

کاشتکاروں سے دھان کی خریداری کرنے والے 31 پیکس صدر بینک ڈیفالٹر

گیا میں اکتیس پنچایتوں کے پیکس صدر بینک کے ذریعے ڈیفالٹر قرار دیے گئے ہیں، ڈیفالٹر پیکس صدر کسانوں سے دھان کی خریداری نہیں کرپائیں گے، دھان کی خریداری کے لیے کوآپرییٹو بینک پیکس کو ایڈوانس رقم سود پر دیتا ہے۔

کاشتکاروں سے دھان کی خریداری کرنے والے 31 پیکس صدر بینک ڈیفالٹر
کاشتکاروں سے دھان کی خریداری کرنے والے 31 پیکس صدر بینک ڈیفالٹر
author img

By

Published : Dec 4, 2020, 8:03 PM IST

بہار کے ضلع گیا کے سبھی 332 پنچایتوں میں پیکس کا نظام ہے جس کے ذریعے ہی حکومت کسانوں سے دھان کی خریداری کرتی ہے۔

لیکن اس میں 31 صدر کوآپریٹیو بینک کے ڈیفالٹر قرار دیے گئے ہیں۔

جس کی وجہ سے یہ کسانوں سے دھان کی خریداری کر کے حکومت کو نہیں دے سکتے ہیں

پیکس اور بینک کے معاملات میں کسانوں کا ہی نقصان ہو رہا ہے۔

31 پیکس صدر کے پاس کوآپریٹیو بینک کا قریب ساڑھے سات کروڑ روپے کا پرنسپل اماؤنٹ بقایہ ہے ۔

بینک نے ان ڈیفالٹروں کے خلاف کیس بھی درج کرایا ہے۔

gay  31 pax president bank defaulter buying paddy from farmers
کاشتکاروں سے دھان کی خریداری کرنے والے 31 پیکس صدر بینک ڈیفالٹر

بینک کے مطابق کئی پیکس صدر ایسے بھی ہیں جن کے پاس سال 2012 سے بقایہ رقم کا معاملہ چلا آرہا ہے.

اصولوں کے مطابق پیکس صدر ڈیفالٹر ہونے پر سرکاری کاروبار بھی اسوقت تک نہیں کرپائیں گے جب تک وہ پرنسپل رقم کی ادائیگی نہیں کریں گے.

اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت اردو سے بات کرتے ہوئے امر کمار جھا ڈائریکٹر مگدھ کوآپریٹیو بینک بتاتے ہیں کہ ضلع گیا ہی نہیں بلکہ مگدھ کمشنری کے کئی ضلعوں کے پیکس کے صدر بینک ڈیفالٹر قرار دیے گئے ہیں.

ویڈیو

گیا کے کل 31 ڈیفالٹر ہیں جنکے پاس قریب ساڑھے سات کروڑ روپے باقی ہیں.

انہوں نے کہا کہ بیاز کی رقم کو چھوڑ کر اصل رقم بھی جمع کر دیں تو انہیں اس برس دھان کی خریداری کے لیے بینک کیش کریڈٹ دے دے گا.

یہ اس لیے کیا جا رہا ہے تاکہ کسانوں کو پریشانی نہیں ہو اور ان کی فصل کو سرکار تک پہنچایا جا سکے ۔انہوں نے بتایا کہ اس ضمن میں ڈیفالٹروں سے بات بھی کی جارہی ہے۔

جبکہ اس سلسلے میں ڈی سی او نکیش کہتے ہیں کہ جو پیکس صدر ڈیفالٹر ہیں ان کے پنچایت کے دھان کی خریداری کے لیے قریب کے پیکس کو ٹیگ کیا جائے گا ۔

تاکہ کسانوں کو پریشانی نہیں ہو. کسان اپنے ویاپار منڈل بھی جاکر دھان کو فروخت کرسکتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ویسے کسانوں کو پریشانی اسلئے بھی نہیں ہوگی ۔

کیونکہ رجسٹریشن کی کارروائی پہلے ہی ہوتی ہے.

جو کسان رجسٹریشن کردے گا اسکی فصل ہرحال میں لی جائیگی واضح رہے کہ ضلع گیا میں حکومتی سطح پر دھان کی خریداری شروع نہیں ہونے سے کسان پہلے سے ہی پریشان ہیں۔

اور اب 31 پیکس صدر کے ڈیفالٹر ہونے سے ان کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ہرپنچایت میں ایک پیکس صدر ہوتا ہے۔ پنچایتی الیکشن کے تحت ہی پیکس کا الیکشن ہوتا ہے.

پیکس صدر اپنے پنچایت سے کسانوں کی فصل کی خریداری کرتے ہیں اور پھر اسکو طے منافع پر سرکار تک پہنچاتے ہیں

مزید پڑھیں:

حکومت کی جانب سے دھان کی خریداری نہیں ہونے سے کسان پریشان

سرکاری نظام کے تحت فصل کی خریداری کے لیے پیکس صدر کو قانونی طور پر بیس سے چالیس فیصد ایڈوانس کی رقم کوآپریٹو بینک بیاز پر کریڈٹ رقم دیتا ہے.

جسکی ادائیگی رواں مالی سال کے دوران ہی کرنا ہوتا ہے، اگر تاخیر ہوتی ہے تو سود کی رقم بڑھتی جاتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.