ETV Bharat / state

گیا: شرمال اور باقرخانی کی فروخت میں کمی - ڈرائی فروٹ کی باقر خانی کا مطالبہ سب سے زیادہ

گیا میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر ہر سال خاص طور سے گھی اور ڈرائی فروٹ سے بنی باقرخانی کی مانگ میں اضافہ ہوجاتا تھا لیکن اس سال کورونا وبا کے باعث شرمال اور باقرخانی کی فروخت میں زبردست کمی دیکھی گی۔

گیا میں شرمال اور باقر خانی کی فروخت میں کمی

author img

By

Published : Jul 20, 2021, 10:31 PM IST

بہار کے گیا میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر باقر خانی اور شرمال کی زبردست فروخت ہوتی تھی جبکہ یہاں سے دوسرے علاقوں کو بھی بڑی تعداد میں سپلائی کی جاتی تھی۔ عیدالاضحیٰ کے موقع پر گیا میں خاص طور سے گھی اور ڈرائی فروٹ کی باقر خانی کی مانگ میں اضافہ ہوتا تھا لیکن اس سال ایسا نہیں ہوا۔

ویڈیو

ہر سال عیدالاضحیٰ سے ایک روز قبل تقریباً پانچ لاکھ سے زیادہ شرمال باقر خانی کی فروخت ہوگی تھی اور ایک دوکاندار ایک وقت میں پانچ تا 10 ہزار شرمال اور باقر خانی فروخت کیا کرتا تھا تاہم اس سال کورونا وبا کے باعث شرمال اور باقر خانی کی بکری میں نمایاں کمی درج کی گئی ہے۔

گیا میں شرمال اور باقر خانی کی فروخت میں کمی
گیا میں شرمال اور باقر خانی کی فروخت میں کمی

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے محمد دانش نے بتایا کہ اس سال کورونا کی وجہ سے شرمال اور باقرخانی کا کاروبار مکمل طور پر متاثر ہے چونکہ گیا کی روایت رہی ہے کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر سب سے زیادہ شرمال اور باقر خانی کی کھپت ہوتی تھی۔

گیا کے باشندے شوق سے باقر خانی اور شرمال کھاتے تھے، لیکن اس مرتبہ مہنگائی کی وجہ سےپسندیدہ کھانے کی اشیاء کی فروخت میں کمی آگئی۔ محمد دانش نے بتایا کہ گزشتہ برس ایک دن میں چھ ہزار شرمال فروخت کیا تھا تاہم اس مرتبہ تین ہزار بھی فروخت کرنا مشکل ہوگیا ہے۔ اسی طرح ایک اور دکاندار محمد امتیاز نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کورونا نے ہر شعبے کو متاثر کیا ہے، لچھے شرمال اور باقر خانی نہیں کے برابر فروخت ہورہے ہیں۔

مزید پڑھیں:

گیا: عید الاضحٰی کے پیش نظر مویشی منڈی میں ہجوم

واضح رہے کہ شہر گیا میں واقع چھتہ مسجد روڈ باقر خانی اور شرمال کے لیے مشہور ہے، یہاں کئی بڑی بیکریاں ہیں جہاں سے شرمال اور باقر خانی دوسرے ضلع میں سپلائی کی جاتی ہیں۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.