ETV Bharat / state

کیمور: اقلیتی نوجوانوں کو روزگار سے جوڑنے کے لیے ملے گا قرض

author img

By

Published : Feb 6, 2021, 7:19 AM IST

ضلعی اقلیتی افسر ستیندر ترپاٹھی نے بتایا کہ فروری 2021 کے آخر تک یہ قرض تمام منظور شدہ درخواستوں کو فراہم کر دیا جائے گا۔

fund will be allocated to minority youth in kaimur
اقلیتی نوجوانوں کو روزگار سے جوڑنے کے لیے ملے گا قرض

ریاست بہار کے ضلع کیمور میں محکمہ اقلیتی ادارہ کی جانب سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کی مستقل کوشش کی جا رہی ہے۔

اقلیتی نوجوانوں کو روزگار سے جوڑنے کے لیے رواں ماہ قرض کی فراہمی کی جائے گی۔

اس کے لیے 2019-20 کے دوران جن نوجوانوں نے محکمہ اقلیتی کی ویب سائٹ پر قرض کے لیے درخواست دی ہے، انہیں فروری ماہ کے اخیر تک قرض کی فراہمی کرا دی جائےگی۔

اس سلسلے میں معلومات دیتے ہوئے ضلعی اقلیتی افسر ستیندر ترپاٹھی نے بتایا کہ سال 2019-20 کے تحت 258 درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔

اس کی جانچ کے بعد 58 درخواستوں کو منظور کرلیا گیا ہے۔

فروری 2021 کے آخر تک یہ قرض تمام منظور شدہ درخواستوں کو فراہم کر دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ 2021 کے قرض کے لئے درخواست دینے کا عمل اس کے فوراً بعد شروع ہوجائے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس اسکیم کا بنیادی مقصد بے روزگار اور اقلیتی نوجوانوں کو قرض فراہم کرکے ان کی مدد کرنا ہے۔

اقلیتی نوجوانوں کو اپنا روزگار شروع کرنے کے لیے حکومت بہار کی طرف سے پانچ لاکھ روپے کے قرض کی فراہمی کا اعلان کیا گیا ہے۔.

مزید پڑھیں:لالو یادو کی طبی رپورٹ پیش نہیں ہونے پر ہائی کورٹ ناراض

یہ قرض پانچ اقلیتی برادری (مسلم ، بودھ ، سکھ ، عیسائی ، پارسی) فراہم کرائی جاتی ہے۔

وہ افراد جن کی عمر اٹھارہ سے پچاس سال کے درمیان ہیں، انہیں یہ رقم فراہم کی جاتی ہے۔

درخواست دہندہ کو سرکاری ملازمت میں نہیں ہونا چاہئے۔

درخواست دہندہ کا تعلق اقلیت طبقہ سے ہونا چاہیۓ۔ (مسلم ، بودھ ، سکھ ، کرسچن ، پارسی) برادری کا ہونا چاہئے۔

درخواست دہندگان کی سالانہ آمدنی ایک لاکھ سے زائد نہیں ہونی چاہئے۔

یہ بھی معلوم ہونا چاہئے کہ اس اسکیم کے تحت مستفیض افراد کو قرض کی رقم پانچ فیصد کی شرح سے فراہم کی جاتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.