ETV Bharat / state

Fruit Prices Soar In Gaya گیا میں تہواروں کے موقع پر پھلوں کی قیمت میں اضافہ - خریدار سیو کمار

ضلع گیا میں رمضان المبارک کے پہلے اور دوسرے روز پھل منڈیوں میں تجارت معمول سے زیادہ رہی ہے۔ اس مرتبہ رمضان نوراتری اور چیتی چھٹھ ایک ساتھ ہونے کی وجہ سے پھل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

گیا میں تہواروں کے موقع پر پھلوں کی قیمت میں اضافہ
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 26, 2023, 8:48 AM IST

گیا میں تہواروں کے موقع پر پھلوں کی قیمت میں اضافہ

گیا: ریاست بہار کے شہر گیا میں رمضان اور نوراتری کی وجہ سے بازاروں میں خرید و فروخت میں اضافہ ہوا ہے خاص طور پر پھل اور گھریلو سامان کی خریداری بڑھ گئی ہے کیونکہ رمضان اور نوراتری وچھٹھ تہواروں میں پھل اور گھریلو سامانوں کی فروخت بڑھ جاتی ہے عام دنوں کے بنسبت پھلوں کی فروخت میں 60 سے 70 فیصد اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ پھلوں کے تاجروں کے مطابق سیب، سنترہ، تربوز، خربوزہ، انگور اور پپیتا جیسے پھلوں کی فروخت سب سے زیادہ ہو رہی ہے پھل منڈی کے دکانداروں کے مطابق اس برس روزانہ بیس سے پچیس گاڑی پھلوں کی کھپت ہے حالانکہ یہاں ڈیمانڈ کے مطابق پھلوں کی آمد میں کمی ہے تین تہواروں میں کھپت بڑھنے کی وجہ سے قیمت بھی بڑھ گئی ہے۔ پھل منڈی کے ایک تاجر محمد ثاقب حسن نے کہا کہ رمضان اور نوراتری اور چھٹھ پوجا کی وجہ سے مارکیٹ میں روزانہ تیس سے چالیس گاڑی پھل کی کھپت ضلع میں ہے لیکن مطالبہ بڑھنے کے باوجود باہر سے پھلوں کی سپلائی زیادہ نہیں ہے جس کی وجہ سے اسکی قیمت بھی بڑھی ہے حالانکہ کل سے سپلائی بڑھ جائے گی تھوک تاجر پہلے اندازے کے مطابق پھل منگواتے تھے لیکن اب ہردن کی کھپت کا اندازہ ہوگیا ہے جسکی وجہ سے کل تک پھلوں کی سپلائی بڑھ جائے گی ۔

ایک خریدار سیو کمار نے کہا کہ مہنگائی نے کمر توڑ دی ہے آہستہ آہستہ ساری چیزیں مہنگی ہو رہی ہیں تہواروں کی وجہ سے گیا میں پھلوں کی قیمت بھی بڑھ گئی ہے جس سے عام لوگوں کو پریشانی بھی ہو رہی ہے اور عام لوگوں کے دسترس سے کچھ پھل دور ہورہے ہیں ۔ واضح رہے کہ شہر گیا میں پھلوں کی خوردہ قیمت 300 روپے کلو تک پہنچ چکی ہے جیسے سیب 160 سے لے کر تین سو روپے کلو تک فروخت ہو رہے ہیں انار 160 روپے تا 270 روپے فی کلو، سنترہ 100روپے کلو، انگور80روپیے کلو ، امردو سو روپے ، پپپیتا 80روپے کلو جبکہ یہی پھل گزشتہ چار دنوں پہلے تک سیب 120روپیے کلو، انار 120روپے،سنترہ 80روپے کلو ، انگور 60روپے کلو اور پپیتا چالیس سے پچاس روپے کلو تک فروخت ہورہے تھے لیکن انکی قیمت اچانک بڑھ گئی ہے۔ یاد رہے کہ بہار میں ہندی کلینڈر کے چیت مہینہ میں ' چیتی چھٹھ ' ہوتاہے جو چھٹھ کی طرح ہی ہوتا ہے اس میں اور نوراتری میں پھلوں کا سب سے زیادہ استعمال ہوتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : Medicated Powder From Monga Leaves گیا میں مونگا کے پتے سے میڈیکٹیٹ پاوڈر تیار کرکے دوسری ریاستوں کوبھیجا جا تا ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.