ریاست بہار کے شہر بھاگلپور میں رہنے والے محمد شہنشاہ جو پھل کے ہول سیلر ہیں لیکن لاک ڈاؤن کے بعد ان کی پریشانیوں میں کافی اضافہ ہوا ہے،کیونکہ ٹرانسپورٹیشن بند ہونے کی وجہ سے ان کا کاروبار پوری طرح سے ٹھپ ہوگیا ہے۔
ان کے مطابق اچانک ٹرانسپورٹ بند ہونے کی وجہ سے پٹنہ اور دیگر جگہوں سے نہ تو مال آپا رہا ہے اور نہ ہی یہاں ان کے پاس موجود اسٹاک چھوٹے شہروں کو جا پا رہا ہے اس طرح کاروبار بری طرح سے متاثر ہوا ہے۔
گھنٹہ گھر کے پاس واقع پھل منڈی میں لاک ڈاؤن کے چوتھے دن کچھ دکانداروں نے دکانیں کھولیں لیکن ان کے پاس بھی تازہ پھل نہیں آرہے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ یہ لوگ باسی پھل فروخت کر رہے ہیں جو لاک ڈاؤن سے قبل ان کے اسٹاک میں تھا، جب نیا مال نہیں آرہا ہے تو پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ لازمی ہے۔
پھل سبزیوں کی طرح ہی پیاز، لہسن اور دیگر خوردنی اشیاء کی قلت بھی ہوگئی ہے اور جن کے پاس اسٹاک ہے وہ اونچی قیمتوں میں فروخت کر رہے ہیں، حالانکہ انتظامیہ اس معاملے میں کافی سخت ہے۔