ریاست بہار کے ضلع کیمور میں تقریباً چھ سال سے سڑک تحفظات کے لیے مہم چلا رہے کیمور کے ہیلمیٹ مین راگھویندر اور کیمور ایس پی دلنواز احمد نے کیمور میں واقع ٹول ٹیکس پر فری ہیلمیٹ باٹنے کا اعلان کیا ہے۔
اطلاع کے مطابق راگھویندر نے بتایا کی پانچ نومبر کو موہنیاں ٹول بوتھ پرایک منعقدہ پروگرام میں مفت ہیلمیٹ تقسیم کیا جائے گا ۔
پانچ نومبر کے بعد سے بنا ہیلمیٹ ٹول ٹیکس پار کرنا مسافروں کے لیے مشکل ہوگا، ایسا اس لیے کیا جارہا ہے کہ لوگ اپنی حفاظت کو لے کر خود بیدار ہو جائیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کی ریاستی حکومت کو چاہیۓ کی پورے ریاست میں اس رول کو لاگو کرے تاکہ لوگ سڑک حادثات سے بچ سکیں۔