ETV Bharat / state

گیا: چراغ پاسوان آشرواد یاترا کے چوتھے مرحلے کا آج سے آغاز - جموئی کے رکن پارلیمان چراغ پاسوان

بہار کے گیا سے لوک جن شکتی پارٹی کے رہنما چراغ پاسوان کی 'آشیرواد یاترا کے چوتھے مرحلے کا آغاز ہونے جا ہا ہے۔ اس کی تیاری مکمل کرلی گئی ہیں۔ آج یعنی کہ جمعہ کو دوپہر بعد جموئی کے رکن پارلیمنٹ چراغ پاسوان گیا پہنچیں گے، حضرت عثمان شہید کی مزار پر چادرپوشی وگلپوشی کرکے روڈ شو کا آغاز کریں گے۔

گیا: چراغ پاسوان آشرواد یاترا کے چوتھے مرحلے کا آج سے آغاز

author img

By

Published : Jul 30, 2021, 1:05 PM IST

لوک جن شکتی پارٹی میں باہمی ٹوٹ کے بعد جموئی کے رکن پارلیمان چراغ پاسوان 'آشرواد یاترا' کے تحت بہار کے دورہ پر ہیں۔

تین مراحل کی تکمیل کے بعد چوتھا مرحلہ گیا سے شروع ہو رہا ہے۔ اسی کے تحت چوتھے مرحلے کا آغاز کریں گے، گیا میں چراغ کی آمد کو لیکر کارکن کئی دنوں سے کامیاب بنانے کے لیے تیاری کر رہے ہیں. ان کے استقبال کے لیے پوسٹر بینر شہر میں لگائے گئے ہیں۔

گیا: چراغ پاسوان آشرواد یاترا کے چوتھے مرحلے کا آج سے آغاز

اس تعلق سے لوک جن شکتی پارٹی کی خاتون رہنما کماری سوبھا سنہا نے کہا کہ آشیرواد یاترا کامیاب ہوگی جس طرح سے بہار میں گندی سیاست کی گئی ہے اسکا جواب آئندہ دنوں میں عوام دے گی۔ لوجپا کے قومی صدر چراغ پاسوان ہی ان کے رہنما ہیں اور اس یاترا کے تحت عوام کا پیار مل رہا ہے۔

گیا میں کوتوالی تھانہ سے متصل حضرت عثمان شہید رحمۃ اللہ علیہ کے مزار پر چادر پوشی کرکے اس یاترا کا آغاز ہونے جا رہا ہے اس دوران لوگوں سے وہ ملاقات کریں گے۔ یاترا کے دوران جگہ جگہ ان کا استقبال کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پٹنہ: پارس ہسپتال کی انتظامیہ کے خلاف جانچ کا حکم

انہوں نے بتایا کہ درجنوں ہاتھی، گھوڑے سمیت ایک ہزار سے زیادہ فور وہیلر گاڑی اور موٹر سائیکل شامل ہوں گی اس کے علاوہ اسی طرح ضلع میں لاکھوں افراد براہ راست سوشل میڈیا کے توسط سے پروگرام کو دیکھیں گے۔ ساتھ ہی لوجپا کے قومی صدر کے پروگرام کو لیکر شہر میں لگائے گئے پوسٹر بینر کو انتظامیہ نے ہٹوا دیا ہے. اس تعلق سے صدرِ ایس ڈی او نے بتایا کہ پوسٹر بینر لگانے کی اجازت نہیں لی گئی تھی جسکو لیکر ہٹایا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.