ریاست بہار میں چوتھے مرحلے کے لیے پانچ پارلیمانی حلقوں میں انتخابات 29 مئی کو ہوں گے۔ آج ان تمام پارلیمانی حلقوں میں تشہیری مہم اختتام پذیر ہوگئی۔الیکشن کمیشن نے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہے۔
سمستی پور کے دریا کے کنارے والے علاقوں میں کشتی سے نگرانی کی جائے گی ان پارلیمانی حلقوں میں اجیار پور بیگوسرائے اور دربھنگا بہت ہی اہمیت کے حامل ہیں جہاں سے کئی مشہور رہنماآمنے سامنے ہیں۔
بیگوسرائے پورے ملک میں توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے یہاں سے بی جے پی کے متنازع لیڈر گری راج سنگھ اور کنہیا کمار آمنے سامنے ہیں جبکہ اجیار پور سے اوپیندر کشواہا اور بی جے پی کے ریاستی صدر موجودہ ایم پی نتیانند رائے کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہے وہی دربھنگا سے عبدالباری صدیقی اپنی قسمت آزما رہے ہیں جبکہ مونگیر سے دبنگ آنند سنگھ کی اہلیہ کانگریس کی ٹکٹ پہ میدان میں ہے
چوتھے مرحلے کے پانچ پارلیمانی حلقوں میں 66 امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں ان میں 63 مرد عورتین عورتیں شامل ہیں بہار ریاستی الیکشن کمیشن کے ایڈیشنل الیکشن آفیسر سنجے کمار نے بتایا کہ تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں ۔
سنجے کمار سنگھ نے بتایا کہ آج شام 6 بجے سے ان علاقوں میں تشہیری مہم ختم ہو جائے گی اور صبح سات بجے سے شام 6 بجے تک پولنگ ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ 87 لاکھ95 ہزار 548 رائے دہندگان رائے دیہی میں حصہ لیں گے جن میں 46 لاکھ 70 ہزار 848 مرد اور 41 لاکھ 3 ہزار920 خواتین رائے دہندگان امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔
ان پارلیمانی حلقوں میں 8 ہزار 834 پولنگ مراکز قائم کیے گئے ہیں 8 ہزار 834 کنٹرول یونٹ اور وی وی پیٹ استعمال کیے جائیں گے 130 پولنگ مراکز پر ویب کاسٹنگ کا نظم کیا گیا ہے جبکہ 12ہزار 360 بیلٹ استعمال کیا جائے گا مسٹر سنگھ نے بتایا کہ ان پانچ مرحلوں میں 10 ہزار 500 گاڑیوں کا استعمال ہوگا 4252 مائیکرو آبزرور لگائے گئے ہیں 13 ہزار 239 ملازمین تعینات کیے گئے ہیں
حفاظتی انتظامات سخت کردیئے گئے ہیں اور پیرا ملٹری فورسز اور بہار پولیس کے اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے ایک ہیلی کاپٹر سے ان علاقوں کی نگرانی کی جائے گی جبکہ سمستیپور کے دریا سے منسلک علاقوں کی نگرانی کشتی کے ذریعے کی جائے گی اس کے علاوہ ایک ایئرایمبولینس پٹنہ میں تعینات رہے گی۔