ریاست بہار کے باہر رہ رہے مہاجروں کو ریاست لانے کے لیے ریلوے کو مرکزی حکومت کی منظوری مل گئی ہے۔ یہ ٹرینیں 'شرمک اسپیشل ٹرین' کے نام سے چل رہی ہے۔ بہار کے لیے ملک کے مختلف مقامات سے 7 'شرمک اسپیشل ٹرینیں' چلائی جارہی ہیں۔ یوم مزدور کے موقع پر جے پور سے پٹنہ کے لیے چلی خصوصی ٹرین ہفتے کے روز پٹنہ مزدوروں کو لےکر پہنچ چکی ہے۔ اس کے ساتھ ہی دو خصوصی ٹرینیں ہفتے کے روز کیرالہ کے ارناکولم اور تیرور سے کھلی ہے جو پیر کے روز دانا پور پہنچیں گی۔
دونوں ٹرینیں پیر کو تقریبا 3:30 بجے داناپور پہنچیں گی۔ جہاں سے تمام مسافروں کو تھرمل اسکریننگ اور کھانا کھلانے کے بعد انہیں بسوں کے ذریعے ان کے آبائی ضلع بھیج دیا جائے گا۔ راجستھان کے کوٹہ سے دو مزدوروں کے لیے خصوصی ٹرینیں آج صبح 11 بجے اور اتوار کو 9 بجے برونی اور گیا کے لیے کھلیں گی۔ وہاں موجود تمام مسافروں کی تھرمل اسکریننگ کے بعد بس سے ان کے آبائی ضلع روانہ کیا جائے گا۔
وہیں کرناٹک کے بنگلورور سے دو لیبر اسپیشل ٹرینیں اتوار کے دن صبح دس بجے اور دوپہر 2 بجے کھلیں گی جو پیر کے صبح 8 بجکر 12 منٹ پر داناپور پہنچیں گی۔ تمام ٹرینوں میں 1200 کے قریب مسافر ہوں گے جو معاشرتی دوری اور صفائی ستھرائی کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے ماسک پہنے ٹرین میں بیٹھ کر نامزد اسٹیشن پر آئیں گے۔ واضح رہے کہ ٹرین کا رکاؤ درمیان میں کہیں نہیں ہے۔