ریاست بہار کے ضلع کیمور میں پولس نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ دراصل پولیس نے یوپی کی سرحد پر واقع این ایچ شاہراہ سے ایک ٹرک شراب ضبط کرتے ہوئے چار افراد کو گرفتار کیا ہے۔
وہیں گرفتار اسمگلرز نے موقع پر پولیس کو لاکھوں روپیہ رشوت دینے کی بھی پیش کش کی۔ لیکن پولیس نے اس معاملے میں کارروائی کرتے ہوئے ایک فرضی نمبر کی اسکارپیو گاڑی کو بھی ضبط کیا ہے۔
جانکاری کے مطابق ایس پی کیمور کو خفیہ جانکاری ملی تھی کہ اتر پردیش کی جانب سے بہار کے سرحد پر ایک ٹرک شراب گزرنے والی ہے۔ اطلاع پر ایس پی نے تھانہ افسر کو ایک ٹیم بنا کر فوری طور پر گرفتاری کا حکم دیا۔
وہیں شاہراہ پر پولیس کی موجودگی کو دیکھ ٹرک ڈراٸیور اور تیز رفتار سے ٹرک کو لیکر فرار ہونے کی کوشش کرنے لگا۔ پولس نے موقع پر ہی ٹرک ڈراٸیور سمیت دو لوگوں کو گرفتار کر لیا۔ سختی سے پوچھ گچھ کے بعد ٹرک کے اندر کثیر مقدار میں شراب ہونے کا علم ہوا۔
گرفتار اسمگلرز نے پولیس کو بتایا کہ 'مین سرغنہ و مالک پیچھے ایک اسکارپیو سے آرہے ہیں۔ تبھی ایک اسکارپیو پر سوار دو لوگ بھی پولس کی گرفت میں آگئے۔'
پولس کو ہاتھ لگے ان دونوں شخص نے پولیس کو رشوت دینے کی بھی کوشش کی لیکن پولیس نے اسکارپیو، ٹرک اور شراب کو ضبط کر لیا۔