ETV Bharat / state

کیمور میں کورونا کے چار نئے معاملے

کیمور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر سے آج کورونا کے 4 نئے معاملوں کی تصدیق ہوٸی ہے۔ اس کے بعد ضلع میں کورونا متاثرہ مریضوں کی کل تعداد بڑھ کر53 ہوگئی ہے۔

کیمور میں کورونا کے چار نئے معاملے
کیمور میں کورونا کے چار نئے معاملے
author img

By

Published : May 28, 2020, 6:31 PM IST

ریاست بہار کے کیمور میں کورونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر میں آج کورونا کے 4 مثبت مریضوں کی تصدیق ہوٸ ہے۔ اس کے بعد ضلع میں کورونا متاثرہ مریضوں کی کل تعداد بڑھ کر53 ہوگئی ہے۔ جبکہ ضلع میں 35 افراد مکمل طور پر صحت مند ہوکر گھر جا چکے ہیں۔
ہیڈ کوارٹر میں ملے کورونا کے چار نئے مریضوں میں 2 لڑکیاں شامل ہیں جن کی عمر 13 اور 24 سال ہے ، جبکہ دو مرد 24 اور 35 سال کے بتاۓ گۓ ہیں۔
مزدوروں کی وطن واپسی کے بعد سے ریاست میں کورونا کی مریضوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اس دوران ضلع رہتاس میں 201 اور بکسر میں 114 افراد کورونا مثبت پائے گئے ہیں۔ حالانکہ بہار حکومت کی جانب سے جاری کردہ تازہ رپورٹ کے مطابق ، ریاست میں کورونا کا مثبت معاملہ 3036 بتائی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.