ETV Bharat / state

نالندہ: سڑک حادثے میں 4 افراد ہلاک - چندی تھانہ علاقہ کے گوڑاپر گاؤں

بہارشریف سے پٹنہ جا رہی ایمبولینس نے سڑک کے کنارے ایک ٹرک کو ٹکر مار دی۔ اس حادثے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد کی موت ہو گئی۔

نالندہ: سڑک حادثے میں 4 افراد ہلاک
نالندہ: سڑک حادثے میں 4 افراد ہلاک
author img

By

Published : Sep 7, 2020, 12:31 PM IST

ریاست بہار کے ضلع نالندہ میں ایک دردناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ ضلع کے چندی تھانہ علاقہ کے گوڑاپر گاؤں کے قریب تیز رفتار ایمبولینس نے سڑک کے کنارے کھڑے ٹرک کو ٹکر مار دی۔ جس کی وجہ سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ جبکہ 3 افراد بری طرح زخمی ہوئے ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ 'بہار تھانہ علاقہ کے چین پورہ گاؤں کی رہائشی شوبھا دیوی اتوار کی رات 2 بجے اپنے گھر کی چھت سے گر گئی۔ جس کے بعد انہیں علاج کے لئے بہارشریف صدر ہسپتال لایا گیا، لیکن حالت تشویشناک ہونے کے بعد انہیں پٹنہ ریفر کردیا گیا۔ اس کے بعد اہل خانہ انہیں ایمبولینس کے ذریعے بہتر علاج کے لیے پٹنہ لے جا رہے تھے۔ اسی دوران یہ حادثہ پیش آیا۔

نالندہ: سڑک حادثے میں 4 افراد ہلاک

یہ بھی پڑھیں: نالندہ: سڑک حادثے میں تین درجن افراد زخمی

اس واقعے میں زخمی ہونے والے لواحقین نے ایمبولینس ڈرائیور پر غفلت کا الزام عائد کیا ہے۔ متاثرین کا کہنا تھا کہ 'گاڑی کی رفتار بہت تیز تھی۔ جس کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا۔ اطلاع کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے صدر ہسپتال بھیج دیا اور معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.