ETV Bharat / state

بھارت، نیپال سرحد پر فرضی نوٹ کے ساتھ چار گرفتار - پولیس نے بڑی تعداد میں جعلی نوٹوں برآمد کیے

بہار میں مشرقی چمپارن علاقے کے ایک گاؤں سے پولیس نے بڑی تعداد میں جعلی نوٹوں برآمد کیے ہیں۔

بھارت، نیپال سرحد پر فرضی نوٹ کے ساتھ چار گرفتار

author img

By

Published : Mar 14, 2020, 8:07 PM IST

بھارت، نیپال سرحد سے متصل بہار میں مشرقی ضلع چمپارن کے ادا پور تھانہ علاقے کے مورتیاں گاؤں سے بہار پولیس نے بڑی تعداد میں فرضی نوٹوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ نوین چندر جھا نے بتایا کہ اطلاع ملی تھی کہ مورتیاں گاؤں میں جرائم پیشہ افراد کی ایک گروہ نیپال سے بڑی تعداد میں فرضی نوٹ بھارت لایا ہے، اور اسے جلد ہی بھارتی بازاروں میں چلانے والے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس کے بعد ایک خصوصی ٹیم تشکیل دیکر مذکورہ گاؤں میں چھاپہ مارکر موقع سے چار ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا۔

مسٹر جھا نے بتایا کہ گرفتار کیے گئے افراد کے قبضے سے دوہزار روپے کے 47 اور پانچ سو روپے کے 239 فرضی نوٹ سمیت کل دو لاکھ 13 ہزار پانچ سو روپے ضبط کیے گئے۔

پولیس کیس درج کرکے ملزمین سے سخت پوچھ گچھ کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.