ETV Bharat / state

خفیہ اطلاع پر لاکھوں روپے کے منشیات ضبط - bihar news

بہٹا پولیس نے خفیہ اطلاع پر آج چھاپہ ماری کرتے ہوئے لاکھوں روپے کے پان، مسالہ اور گٹکھا ضبط کیا ہے۔

خفیہ اطلاع پر لاکھوں روپے کے منشیات ضبط
خفیہ اطلاع پر لاکھوں روپے کے منشیات ضبط
author img

By

Published : May 3, 2020, 12:01 AM IST

پٹنہ:کورونا وائرس کے پیش نظر ملک میں لاک ڈاؤن جاری ہے،اس دوران آج بہٹا پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ ماری کرتے ہوئے لاکھوں روپے کے پان، مسالہ اور گٹکھا ضبط کیا ہے.ساتھ ہی چار افراد کو بھی گرفتار کیا ہے،جن کے پاس سے 2 کروڑ 7 لاکھ روپے برآمد ہوئے ہیں.

وہیں، اس چھاپے ماری سے علاقے میں افراتفری کا ماحول ہے۔ جہاں بہار حکومت نے کئی طرح کے پان، مسالہ اور دیگر منشیات پر ریاست میں پابندی عائد کی ہوئی ہے،تو وہیں ملک میں لاک ڈاؤن جاری ہے. اس کے باوجود بھی ایسے کاروباری غیر قانونی طریقے سے منشیات کا کاروبار کر رہے ہیں.

اس تعلق سے بہٹا تھانہ انچارج اودھیش کمار نے بتایا کہ ریاست میں پان، مسالہ اور گٹکھا کی فروخت پر پابندی عائد ہے۔ وہیں آج پولیس افسر کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ مذکورہ تھوک کاروباری کی جانب سے اہل صبح دکان کھول کر منشیات کا دھندہ کیا جا رہا ہے.اور خوردہ فروشوں کو پان مسالہ، جردا، گٹکھا اور سگریٹ فروخت کی جاتی ہے۔

اسی جانکاری کے بنا پر کاروباری کے بہٹا مارکیٹ میں واقع گودام پر چھاپہ مارا گیا،جہاں سے لاکھوں روپے کے پان مسالہ اور گٹکھا برآمد کیا گیا ہے.

وہیں، اس گودام سے ٹین کے ڈبے میں رکھا ہوا 2 کروڑ 7 لاکھ روپے بھی برآمد کیا گیا ہے.اس کے لیے انکم ٹیکس محکمہ کو اطلاع دے دی گئی ہے. ساتھ ہی چار افراد کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا ہے.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.