ETV Bharat / state

کیمور: اجتماعی جنسی زیادتی معاملے میں چار گرفتار

کدرا تھانہ علاقے کے چلبلی گاؤں میں دو روز قبل ایک لڑکی کی اجتماعی جنسی زیادتی کا معاملہ سامنے آیا تھا۔ اس معاملے میں کیمور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ وہیں دیگر دو کی تلاش جاری ہے۔

کیمور: اجتماعی جنسی زیادتی معاملے میں چار گرفتار
کیمور: اجتماعی جنسی زیادتی معاملے میں چار گرفتار
author img

By

Published : Sep 30, 2021, 4:33 PM IST

بہار کے ضلع کیمور میں کدرا تھانہ علاقے کے چلبلی گاؤں میں دو روز قبل ایک لڑکی کی اجتماعی جنسی زیادتی کا معاملہ سامنے آیا تھا۔ اس معاملے میں کیمور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ وہیں دیگر دو کی تلاش جاری ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ کدرا تھانہ علاقہ کے چلبلی کی رہائشی اپنے عاشق کے بلانے پر دو روز قبل دیر رات ملنے کے لئے گھر سے دور کھیت میں چلی گئی تھی۔ لیکن گاٶں کے ہی کچھ بدمعاشوں نے دونوں کی ویڈیو بنالی اور بلیک میل کرنے کی کوشش کرنے لگے۔

اطلاعات کے مطابق ملزمان نے فون کرکے دیگر اور ساتھیوں کو موقع پر بلالیا اور اجتماعی جنسی زیادتی کی واردات کو انجام دیا۔

یہ بھی پڑھیں: میگھالیہ میں بس حادثہ میں چھ افراد ہلاک، 16 زخمی

وہیں اس واقعے کے بعد معشوقہ نے گھر پہنچ کر اس کی جانکاری اپنی ماں کو دی۔ متاثرہ کی ماں نے کدرا تھانہ پہنچ کر کل 6 لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرایا تھا، جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.