پولیس ذرائع نے یہاں بتایاکہ ضلع کے کرہگر تھانہ علاقہ کے فکیلا گاﺅں باشندہ غلہ تاجر وکیل رام سہسرام میں بینک سے پیسہ نکالنے کے بعد بیٹے کے ساتھ موٹر سائیکل سے گھر لوٹ رہے تھے تبھی آفیسرس کالونی کے نزدیک ایک موٹر سائیکل پر سوار دو بدمعاشوں نے انہیں اسلحہ کا خوف دکھا کر روک لیا ۔
اس کے بعد بدمعاشوں نے غلہ تاجر کے پاس تھیلے میں رکھے ساڑھے چار لاکھ روپے لوٹ لئے اور فرار ہوگئے ۔
ذرائع نے بتایاکہ اس سلسلے میں غلہ تاجر نے متعلقہ تھانہ میں ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے۔