ETV Bharat / state

حزبِ اختلاف نے پارلیمنٹ میں اپنی ذمہ داریوں کو پورا کیا ہے: شکیل احمد

گیا دورہ پر پہنچے سابق مرکزی وزیر ڈاکٹر شکیل احمد نے سابق ضلع صدر کی پہلی برسی تقریب میں شرکت کی اور خراج عقیدت پیش کی۔

Former Union Minister Dr. Shakeel Ahmed arrived gaya district

author img

By

Published : Aug 14, 2021, 10:26 PM IST

ریاست بہار کے ضلع گیا دورہ پر پہنچے سابق مرکزی وزیر ڈاکٹر شکیل احمد نے پارٹی کارکنان اور رہنماؤں کے ساتھ میٹنگ کی، کئی ایجنڈوں پر تبادلہ خیال کیا اور آپسی اتحاد و و بھائی چارے کی فضا قائم کرنے پر زور دیا۔

ڈاکٹر شکیل احمد نے اس دوران مرکزی و ریاستی حکومت پر تنقید بھی کی اور کہا کہ 'حزب اختلاف پیگا سس جاسوسی اور کسانوں کے معاملے پر بحث چاہتا ہے لیکن حکومت ابھی تک اس کے لیے تیار نظر نہیں آرہی ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'حزب اختلاف کی ذمہ داری ہے کہ جو کام حکومت نہیں کرائے یا پھر حکومت اصولوں اور آئین سے بھٹک رہی ہو تو اس پر توجہ مرکوز کرنے میں آئینہ دیکھائے اور حزب اختلاف نے پارلیمنٹ میں وہی کیا ہے جو اسکی ذمہ داری ہے۔ لیکن حکومت اور اسکے کچھ ادارے یہ ہوا بنانے میں لگے ہیں کہ حزب اختلاف نے پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی کی ہے۔'

حزبِ اختلاف نے پارلیمنٹ میں اپنی ذمہ داریوں کو پورا کیا ہے:شکیل احمد

حکومت اپنی ناکامیوں اور غلط پالیسیوں کو چھپانے کے لیے عوام کو گمراہ کرنے میں لگی ہے، پیگا سس جاسوسی کے معاملے پر حکومت پارلیمنٹ میں جواب کیوں نہیں دیتی ہے؟

انہوں نے کہا کہ 'وہ مرکز میں کئی اہم وزرات کی ذمہ داری سنبھال چکے ہیں، سرکار کے کام کاج کا تجربہ ہے پیگا سس حکومت یا اسکی ایجنسیوں کے علاوہ دوسرا کوئی خرید نہیں سکتا ہے جو کام ملک کے دشمنوں کے لیے ہے وہ یہاں کے لوگ جو آئین اور ملک کے رکھوالے ہیں انکی جاسوسی کرائی گئی ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: بیٹیوں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنے چاہیے: کووند

انہوں نے اس دوران بہار میں کانگریس کا مستقبل کیا ہے؟ اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ 'کانگریس کا یہاں مستقبل ہمیشہ بہتر رہا ہے ہاں یہ ضرور ہے کہ جہاں پہلے رکن اسمبلی کی تعداد زیادہ تھی لیکن آج یہ تعداد چند میں ہے لیکن ایسا نہیں ہے کہ پارٹی مضبوط نہیں ہے۔ نوجوان کانگریس کی طرف آرہے ہیں اور اپنا سیاسی کیریئر کانگریس میں انہیں نظر آتا ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.