جھارکھنڈ ہائی کورٹ کے جسٹس آنند سین کی عدالت نے سابق وزیر مسٹر حسین کو راحت دیتے ہوئے اہلیہ کے انتقال کے بعد ان کی تجہیز و تکفین میں شامل ہونے کے لیے مع شرائط رہائی کا حکم دیا ہے۔
عدالت نے کہا ہے کہ کوئی دو نزدیکی رشتے دار ان کے ضمانت دار ہوں گے اور ایک۔ایک لاکھ روپے کے دو نجی مچلکے جمع کرانے ہیں۔ معاملے کی اگلی سماعت 21 نومبر کو کی جائے گی۔
واضح رہے کہ قریب ڈیڑھ کروڑ روپے کے مشہور الکترہ کھوٹالہ معاملے میں مرکزی جانچ بیورو کی خصوصی عدالت نے فروری سنہ 2019 کو بہار کے سابق وزیر الیاس حسین کو پانچ برس کی سزا سنائی تھی۔