ETV Bharat / state

'میڈیا لوگوں کے ذہنوں میں زہر گھول رہی ہے' - بھارت کی میڈیا اور حکومت مسلمانوں اور اسلام کو بدنام کرنے میں مصروف

سابق امیر نے کہا کہ 'پوری دنیا اس وائرس سے لڑنے میں مصروف ہے مگر بھارت کی میڈیا اور حکومت مسلمانوں اور اسلام کو بدنام کرنے میں مصروف ہے۔'

'میڈیا لوگوں کے ذہنوں میں زہر گھول رہی ہے'

author img

By

Published : Apr 8, 2020, 3:30 PM IST

ریاست بہار کے ضلع ارریہ میں جماعت اسلامی ہند ارریہ کے سابق امیر اور المنار ایجوکئیر کے چیئرمین الحاج ماسٹر محمد محسن نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 'حکومت اپنی ناکامی چھپانے کے لئے کس کس چیز کا سہارا لیتی ہے، اس کا ثبوت نظام الدین کا تبلیغی مرکز ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'گزشتہ چند دنوں میں جس طرح حکومت اور میڈیا نے جھوٹی خبریں پھیلائی ہے اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اس مصیبت کی گھڑی میں بھی حکومت اور میڈیا لوگوں کے ذہنوں میں زہر گھول رہی ہے۔

سابق امیر نے کہا کہ 'پوری دنیا اس وائرس سے لڑنے میں مصروف ہے مگر بھارت کی میڈیا اور حکومت مسلمانوں اور اسلام کو بدنام کرنے میں مصروف ہے۔'

ماسٹر محسن نے کہا کہ 'تبلیغی جماعت کے جس پروگرام کو لے کر میڈیا میں مباحثہ کئے جا رہے ہیں وہ لاک ڈاؤن سے قبل کا ہے اور اس دوران ملک میں ایسے کئی بڑے مذہبی سماجی سیاسی پروگرام ہوئے ہیں، حتی کہ پارلیمنٹ کا اجلاس بھی جاری تھا۔

انہوں نے کہا کہ 'گزشتہ چند دنوں سے تبلیغی جماعت کے مرکز کو جس طرح میڈیا میں نشانہ بنایا جا رہا ہے اس سے پتہ چلتا ہے کہ میڈیا کی ذہنیت اور روئے کتنے ناپاک ہیں۔ حکومت کو چاہئے کہ غلط پروپیگنڈہ چلانے والے چینل کے خلاف کارروائی کرے۔'

الحاج ماسٹر محسن نے مزید کہا کہ 'اگر اس سازش کے خلاف مسلمان متحد نہیں ہوا تو آج تبلیغی جماعت کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، کل کسی اور جماعت کو نشانہ بنایا جائے گا۔ یہ وقت کسی بھی مسلک سے اوپر اٹھ کر متحد ہو کر لڑائی لڑنے کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ'جماعت اسلامی تبلیغی جماعت کے ساتھ کھڑی ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.