ETV Bharat / state

بلاک سطح پر بھیم آرمی کی تشکیل - Chandrasekhar Azad Ravan to visit kaimur

ریاست بہار کے ضلع کیمور میں بھیم آرمی آئندہ اسمبلی انتخابت میں حصہ لینے جا رہی ہے، اس کے لیے بھیم آرمی کے کارکنان کی تعداد میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔

بلاک سطح پر بھیم آرمی کی تشکیل
بلاک سطح پر بھیم آرمی کی تشکیل
author img

By

Published : Sep 14, 2020, 10:37 AM IST

بھیم آرمی کی کیمور یونٹ کے ذریعہ اسمبلی انتخاب سے قبل پارٹی کی مضبوطی کے ساتھ مختلف ایجنڈا کو لیکر موہنیاں اور درگاوتی میں کارکنان کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

بھیم آرمی کے ریاستی ترجمان الیاس انصاری

دونوں پروگرام کی صدارت ضلعی صدر مکیش راج کی زیر صدارت میں ہوئی اور نظامت کے فرائض ششی کانت کمار نے انجام دیے۔

اس موقع پر بھیم آرمی کے ریاستی ترجمان الیاس انصاری مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے۔

اجلاس میں پہلے مقام پر ایک بلاک سطح کی کمیٹی تشکیل دی گئی۔

موہنیاں بلاک میں صدرمنیش کمار ، سٹی صدر اویناش کمار بھاسکر ، وائس چیئرمین گووند کمار اور سکریٹری ترون کمار منتخب ہوئے۔

دوسرا اجلاس درگاوتی بلاک کے ڈاک بنگلہ کمپلیکس میں ہوا جس میں بھیم آرمی کے قومی صدر چندرشیکھر آزاد راون کی جگجیون رام اسٹیڈیم میں آمد کے پیش نظر سکیورٹی انتظامات پر تبادلہ خیال ہوا اور اس کے ساتھ درگاٶتی بلاک سطح کی کمیٹی تشکیل دی گئی۔

یہاں کے چیئرمین ، ایش کمار ، وائس چیئرمین اجے داس ، سکریٹری ارون کمار ، جنرل سکریٹری منو کمار ، خزانچی سشیل کمار ، میڈیا انچارج ستیش کمار بدھ بنائے گئے۔

محمد الیاس انصاری نے کہا کہ آج تک حکومت ہمیں صرف بد نظمی اور دھوکہ دہی کی حالت میں رکھنے کے لئے کام کرتی رہی ، سیاسی جماعتوں نے صرف دلت اور مسلمان کو استعمال کیا اور دونوں کے مابین تفرقہ ڈالنے کا کام کیا۔

انھوں نے مزید کہا کہ تاہم اب دونوں باخبر ہوگئے ہیں۔

اب دونوں طبقوں کے لوگوں نے بابا صاحب کے آئین کو پڑھنا سیکھنا شروع کردیا ہے اور اپنے حقوق کے لئے آواز اٹھانا سیکھ لیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ بھیم آرمی کی سربراہی میں مظلوم لوگوں کی آواز اٹھایا جا رہا ہے، اب کیمور میں بھی لوگ باشعور ہو رہے ہیں۔

بھیم آرمی تنظیم کو مضبوطی او ر مستحکم کے لۓ بلاک کے ساتھ ساتھ پنچایت صدر کے ذریعہ بوتھ کمیٹی بنانے پر بھی زور دیا جارہا ہے۔

بھیم آرمی کے ضلعی صدر مکیش راج نے کہا کہ دلت مسلمانوں کی شرکت کو یقینی بنایا جائے گا اور مشن کو جاری کیا جارہا ہے تاکہ ہر گاؤں کے ہر لوگوں تک بھیم آرمی پہونچ سکے۔

مزید پڑھیں:کیمور میں غیرقانونی شراب برآمد

تنظیم اور پارٹی کا بنیادی ایجنڈا یہ ہے کہ کسی بھی علاقے میں غریب متاثرین و پسماندہ طبقات کی ترقی کے لیے کام کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.