ETV Bharat / state

ارریہ: مسلسل ہو رہی بارش سے فاربس گنج شہر زیر آب - محکمہ موسمیات۔

محکمہ موسمیات کی ہدایت کے بعد ارریہ ضلع میں گزشتہ 72 گھنٹے سے ہو رہی بارش سے ارریہ ضلع پوری طرح سیلاب میں تبدیل ہو گیا ہے۔

ارریہ: مسلسل ہو رہی بارش سے فاربس گنج شہر زیر آب

author img

By

Published : Sep 26, 2020, 11:20 AM IST

Updated : Sep 26, 2020, 11:39 AM IST

ریاست بہار کے ضلع ارریہ کے چھ اسمبلی حلقہ کی بات کریں تو ہر علاقہ میں سیلاب جیسا منظر ہے۔

ارریہ کے فاربس گنج سب ڈویژن بارش اور نالے کے پانی سے ڈوب رہا ہے اور شہر میں جگہ جگہ آبی جماؤ ہے۔

جس کی وجہ سے آمد و رفت پوری طرح متاثر ہے۔ شہر میں واقع کئی گھر اور دکانوں میں بھی پانی داخل ہو گیا ہے جس کے سبب لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ارریہ: مسلسل ہو رہی بارش سے فاربس گنج شہر زیر آب

اس آبی جماؤ سے سب سے زیادہ پریشانی یومیہ مزدوروں کو ہو رہا ہے۔

شہر کے پوا پٹی، ایس کے روڈ، ہسپتال چوک، کوٹھی ہاٹ چوک، بنگالی ٹولہ، پروفیسر کالونی، بلاک ہیڈ کوارٹر، بازار سمیتی سمیت مختلف مقامات پر پانی کا زبردست جماؤ ہے۔۔

ان علاقوں میں نگر پریشد کے ذریعے وقت پر نالے کی صفائی نہیں ہونے سے مختلف منصوبوں پر کام اور اس طرح کے حالات کا سامنا لوگوں کو کرنا پڑ رہا ہے۔ حالانکہ یہ نظارہ فاربس گنج میں پہلی بار دیکھنے میں نہیں آئی ہے۔ بلکہ یہ معاملہ گزشتہ تین ماہ سے یہی صورتحال ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بہار میں پسماندگی کا منظر پیش کرتا یہ گاؤں۔۔۔۔۔

ادھر مسلسل بارش سے شہر کے کالی مندر میں بھی پانی داخل ہو گیا، مندر کے اندر تقریباً چار فٹ پانی کا جماؤ ہے جس سے پوجے جانے والی مورتی بھی ڈوب گئی۔

اس سلسلے میں مقامی باشندہ رنجن پرساد کہتے ہیں کہ جب شہر کی عبادت گاہیں اس پانی سے محفوظ نہیں ہے تو سمجھ لیں کہ دیگر جگہوں کا کیا حال ہو رہا ہوگا۔

اس سے قبل ہم لوگوں نے کئی بار نگر پریشد کے ذمہ داران کو توجہ دلائی تھی کہ نالے کی صفائی جلد از جلد کرا دیں مگر ان لوگوں نے کوئی قدم نہیں اٹھایا جس کے نتیجے میں پورا مندر ڈوبا ہوا ہے۔

ادھر نگر پریشد انتظامیہ نے کہا ہے کہ جگہ جگہ نالی کا بہاؤ بند ہونے کے سبب شہر کی یہ صورت حال ہے۔ اس مسئلہ کو حل کرنے کے لئے ہم لوگ کوشاں ہیں۔

Last Updated : Sep 26, 2020, 11:39 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.