ETV Bharat / state

Fog Engulfs Bihar آئندہ تین سے چار دنوں تک بہار میں گھنا کہرا چھائے رہنے کا امکان

author img

By

Published : Jan 4, 2023, 2:47 PM IST

محکہ موسمیات کے مطابق بہار میں آئندہ تین سے چار دنوں تک گھنا کہرا چھائے رہنے کا امکان ہے۔ Bihar Weather

Fog engulfs Bihar, no respite in sight for 4 days

پٹنہ: ان دنوں سردی کے ساتھ ہی بہار میں کہرا کا اثر بھی بڑھ گیا ہے، جس کی وجہ سے لوگ شدید سردی محسوس کر رہے ہیں، ساتھ ہی کہرے کی وجہ سے ٹریفک بھی متاثر ہو رہی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق ریاست کے بیشتر علاقوں میں مغربی اور شمالی ہواؤں کا بہاؤ سطح سے ڈیڑھ کلو میٹر اوپر بہہ رہا ہے جس کی رفتار 12 سے 14 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کشن گنج اور جیراڈئی میں سب سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے وہیں ریاست کا اوسط کم از کم درجہ حرارت 8 سے 10 ڈگری اشاریہ کے درمیان ریکارڈ کیا گیا۔ حالانکہ دن بھر کہرے کی وجہ سے ریاست بھر کے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں 4 سے 5 ڈگری اشاریہ کی گراوٹ درج کی گئی ہے۔ Fog Engulfs Bihar

دارالحکومت پٹنہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 14 ڈگری اشاریہ اور کم سے کم 8 ڈگری اشاریہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ یہاں برفیلی ہوا کے ساتھ زبردست کہرے کا اثر ہے، جس سے عام زندگی پوری طرح سے درہم برہم ہوگئی ہے۔ موسمیاتی مرکز پٹنہ کے مطابق ریاست میں سردی کا احساس اور بڑھے گا جس سے سردی میں شدید اضافہ ہوگا۔ آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے اندر پوری ریاست میں دھند کا اثر بڑھ سکتا ہے اور کئی اضلاع کا گھنے دھند سے متاثر ہونے کا امکان ہے۔ دھند کے وقت محکمہ موسمیات نے عوام سے آمد و رفت میں احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔ Bihar Weather

محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے 3 سے 4 دنوں میں ریاست میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں گراوٹ درج کی جائے گی اور ریاست کے بیشتر حصوں میں گھنے کہرے چھائے رہنے کے امکان ہے۔ اسی کے مدنظر پٹنہ کی ضلع انتظامیہ نے تمام اسکولوں کو آئندہ 7 جنوری تک بند رکھنے کا حکم جاری کیا ہے۔ حالانکہ اگر سردی میں کچھ کمی نہیں آئی تو ضلع انتظامیہ اسکولوں کی چھٹیوں میں مزید توسیع کرسکتا ہے۔ Bihar Weather

یہ بھی پڑھیں : Ganga Vilas Cruise Reached Patna خراب موسم کی وجہ سے گنگا ولاس کروز کو پٹنہ میں روک دیا گیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.