ETV Bharat / state

چارہ بدعنوانی کیس: لالو یادو کو سپریم کورٹ کا نوٹس

سی بی آئی کی عرضی پر لالو پرساد یادو کو سپریم کورٹ نے چارہ بدعنوانی کیس میں ایک نوٹس جاری کیا۔

author img

By

Published : Feb 14, 2020, 7:06 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 8:42 AM IST

لالو یادو کو سپریم کورٹ کا نوٹس
لالو یادو کو سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ نے چارہ بدعنوانی معاملے میں سزا کاٹ رہے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر لالو یادو کی ضمانت کے خلاف دائر سی بی آئی کی عرضی پر سابق وزیراعلیٰ کو آج نوٹس جاری کیا۔

چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے 'جسٹس بی آر گووئی اور جسٹس سوریہ کانت کی بنچ نے مسٹر یادو کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کیا ہے'۔

دراصل جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے دیو گھر ٹریزری کیس میں سزا کی نصف مدت گزر جانے کو بنیاد بناکر ضمانت دے دی تھی اور سزا کو معطل کردیا تھا۔

سی بی آئی نے ہائی کورٹ کے اسی فیصلے کے خلاف عدالت عظمی میں عرضی داخل کی ہے۔

لالو یادو کے خلاف سی بی آئی اس وقت عدالت پہنچی ہے جب بہار میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں، حالانکہ ابھی تک الیکشن کی تاریخوں کا اعلان نہیں ہوا ہے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 8:42 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.