ETV Bharat / state

گیا: نئے سال کے موقع پر پھولوں کے تاجر پریشان رہے

بہار کے ضلع گیا میں بھی سال 2021 کے پہلے دن کاجشن رہا، تاہم زیادہ تر لوگوں نے سادگی کے ساتھ سال نو کا جشن منایا اور ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی۔ پھول اور گلدستوں کی تجارت پر سال نو کے جشن سے زیادہ کورونا وائرس کا اثر رہا، جس سے پھول کی تجارت کرنے والوں کو نقصان پہنچا ہے۔

flower business affected on new year in gaya
نئے سال کے موقع پر پھولوں کے تاجر پریشان
author img

By

Published : Jan 1, 2021, 8:56 PM IST

نئے سال کے موقع پر لوگ ایک دوسرے کو گلاب کی کلیاں تحفے میں پیش کرنے کے لئے مارکیٹ کا رُخ کرتے ہیں حتیٰ کہ چوراہوں پر بھی آپ کو پھول اور گلدستے خریدنے والوں کی بھیڑ دور سے ہی نظر آ جائے گی۔

دیکھیں ویڈیو

نئے سال پر گلاب اور دیگر بہت سی اقسام کے پھول آپ کو لوگوں کے ہاتھوں میں نظر آئیں گے تاہم اس مرتبہ پھولوں کی دکانوں پر خاموشی چھائی رہی۔ لوگوں نے نئے سال کا جشن تو منایا لیکن سادگی کے ساتھ اپنے اپنے انداز میں۔ ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی گئی تاہم ذریعہ سوشل میڈیا ہی رہا۔

دکانداروں نے بتایا کہ ایسی حالت کبھی نہیں ہوئی تھی۔ قسم قسم کے پھول منگوا کر رکھ لیے نئے سال کے موقع پر پھولوں کی کمی نہیں ہو تاہم خریداروں کا پتہ نہیں ہے۔

ایک دکاندار پنٹو نے بتایا کہ طرح طرح کے پھول پہلے سے ہی اسٹاک کرالیے گئے تھے تاہم اس مرتبہ کسی نے بھی بڑے پروگرام کے لیے پھول کے لیے آرڈر بک نہیں کرایا ہے۔

flower business affected on new year in gaya
پھولوں کے تاجر پریشان

ایک اور دوکاندار وجے مالاکار نے نئے سال کے موقع پر پھولوں کی خریداری نہیں ہونے پر کہا کہ اسکول کالجز، کوچنگ اور دیگر ادارے کے ساتھ کئی طرح کی بندش لگائی گئی ہے جس کی وجہ سے کسٹمر گھروں سے باہر نہیں نکلے۔

مزید پڑھیں:

کمرشیل گیس سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ

واضح رہے کہ کورونا وبا کو لے کر کئی طرح کی بندشوں کی وجہ سے سیاحتی مقامات پر بھی بھیڑ نہیں لگی۔ کچھ لوگ ہی پکنک اسپاٹ پر نظر آئے، جس کی وجہ سے تجارتی علاقے پر بھی اثرات رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.