ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ میں سیلاب کا قہر جاری ہے۔ گاؤں کو اپنی زد میں لینے کے بعد سیلاب نے اب شہر کی طرف اپنا رخ کر دیا ہے۔
سیلاب کا پانی تیزی سے اب این ایچ 527B پر بہنے لگا ہے۔ یہ سڑک دربھنگہ سے جے نگر ہوتے ہوئے پڑوسی ملک نیپال کو جوڑتی ہے۔
وہیں کیوٹی تحصیل کے کھرما گاؤں کے پاس سے گزرنے والے سڑک پر بھی سیلاب کا پانی آ چکا ہے
فی الحال سڑک پر پانی ایک سے دو فٹ ہونے کی وجہ سے آمدو رفت جاری ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ 'سیلاب کا پانی تیزی سے بڑھ رہا ہے، اگر پانی کی یہی رفتار رہی تو سڑک پر آمدو رفت بند ہو جائے گا۔'
مقامی باشندے سبھاس کشیپ نے بتایا کہ 'یہ سڑک پڑوسی ملک نیپال کو جوڑنے کے ساتھ مدھوبی ضلع اور جے نگر کو بھی جوڑتا ہے۔ اگر پانی کی رفتار میں اضافہ ہوا تو یہ سڑک بند ہو جائے گی، جس سے لوگوں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔'
وہیں این ایچ انتظامیہ کی جانب سے مقرر کئے گئے گارڈ بھی اس صورتحال پر نظر رکھ رہے ہیں اور پولیس کی گشتی بھی جاری ہے۔
گارڈ شنکر رام کا کہنا ہے کہ 'اگر پانی میں اور اضافہ ہوتا ہے تو سڑک کو بند کرنا پڑے گا۔'