ETV Bharat / state

بہار میں سیلاب کا قہر، راحت و بچاؤ کا کام جاری

author img

By

Published : Aug 6, 2020, 6:53 PM IST

Updated : Aug 6, 2020, 7:46 PM IST

ریاست بہار کے متعدد اضلاع میں سیلاب کا قہر بدستور جاری ہے۔ جس سے لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں۔ راحت کی بات یہ ہے کہ کئی ندیوں کے آبی سطح میں کمی آئی ہے۔

flood in bihar
بہار میں سیلاب کا قہر

وزیر اعلی نتیش کمار نے سیلابی حالات کا فضائیہ جائزہ بھی لیا اور ساتھ ہی کئی راحتی کیمپوں کا ازخود معائنہ کیا اور لوگوں کو راحت پہنچانے کے لیے افسران کو ہدایات بھی دیں۔

دیکھیں ویڈیو

ریاست بہار کے 16 اضلاع اور 121 بلاکوں کے تقریباً 66.60 لاکھ لوگ سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔ سیلاب کی اس خطرناک صورت حال میں 19 لوگوں نے اپنی جان بھی گنوا دی ہے۔

حالانکہ کچھ ندیوں کی آبی سطح میں کمی آئی ہے، لیکن گنگا کے آبی سطح میں اضافہ ہو رہا ہے۔ گنگا ندی سے متصل کئی اضلاع پر اب بھی خطرہ منڈلا رہا ہے۔

flood in bihar
سیلاب سے متاثر

گنگا ندی کہلگاؤں کے پاس خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہے۔ ریاست کی کئی دیگر ندیاں بھی کئی علاقوں میں ابھی بھی لال نشان سے اوپر ہیں جس سے وہاں کے لوگوں میں خوف و ہراس ہے۔

بہار ڈیزاسٹر مینیجمنٹ ڈپارٹمنٹ نے راحت و بچاؤ کام جاری رکھنے کا دعوی کیا ہے۔ اس بیچ، وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بھی بدھ کے روز دربھنگہ اور گوپال گنج کے کئی علاقوں کا فضائیہ جائزہ لیا ہے اور دربھنگہ کے ایک راحتی کیمپ کا جائزہ بھی لیا۔

flood in bihar
سیلاب کی خطرناک صورت حال

بہار واٹر ریسورس ڈپارٹمنٹ کے مطابق، کوسی ندی کے آبی سطح میں کمی آ رہی ہے۔ ویر پور بیراج پور کے قریب جمعرات کی صبح چھ بجے کوسی کا آبی سطح 1.59 لاکھ کیوسک تھا، جو آٹھ بجے کم ہو کر 1.58 لاکھ کیوسک ہوگیا۔

گنڈک ندی کے آبی سطح میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔ گنڈک کا پانی رساؤ بالمیکی نگر بیراج پر صبح چھ بجے 1.21 لاکھ کیوسک تھا، جو آٹھ بجے اضافہ وہ کر 1.24 لاکھ کیوسک ہو گیا۔

flood in bihar
سیلاب کا قہر

باگمتی، بوڑھی گنڈک، کملا بلان، گھاگھرا اور گنگا ندی کئی علاقوں میں خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہے۔

بہار ڈیزاسٹر مینیجمنٹ ڈپارٹمنٹ کے مطابق بہار کے 16 اضلاع کے کل 121 بلاکوں کی 1165 پنچایتیں سیلاب سے متاثر ہیں۔ ان علاقوں میں قریب 66.60 لاکھ آبی سیلاب سے متاثر ہے۔ ان علاقوں میں آٹھ راحتی کیمپ بنائے گئے ہیں، جہاں 12 ہزار سے زائد لوگ رہ رہے ہیں۔

cm nitish visit
نتیش کمار نے راحتی کیمپ کا دورہ کیا

اس کے علاوہ سیاب سے متاثرہ علاقوں میں کل 1379 کمیونٹی کچن سینٹرز بھی چلائے جا رہے ہیں، جس میں ہر روز تقریباً دس لاکھ لوگوں کو کھانا فراہم کیا جا رہا ہے۔

cm nitish visit
نتیش کمار نے راحتی کیمپ کا دورہ کیا

ان علاقوں میں مختلف حادثات میں 19 لوگوں کی موت ہو چکی ہے، جس میں سب سے زیادہ سات افراد کی موت دربھنگہ ضلع میں ہوئی ہے۔ اس بیچ 21 پالتو مویشیوں کی بھی موت ہو چکی ہے۔ سبھی سیلاب زدہ اضلاع میں این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیمیں راحت اور بچاؤ کا کام کر رہی ہیں۔ اب تک 4 لاکھ 80 ہزار 884 لوگوں کو سیلاب سے متاثر علاقوں سے بحفاظت محفوظ علاقوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

flood in bihar
بہار میں سیلاب

مزید پڑھیں:

ممبئی میں موسلادھار بارش سے عام زندگی مفلوج

سیلاب متاثرہ کنبوں کو گریچوئیٹی کے تحت 6000 روپیہ دیے جا رہے ہیں۔ ابھی تک 3 لاکھ 75 ہزار 547 کنبوں کے بینک کھاتوں میں کل 225 کروڑ روپیے کی رقم بھیجی جا چکی ہے۔ ایسے کنبوں کو ایس ایم ایس کے ذریعے سے اطلاع بھی کی گئی ہے۔

Last Updated : Aug 6, 2020, 7:46 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.