ETV Bharat / state

Road Accident in Madhepura بہار کے مدھے پورہ میں سڑک حادثہ، پانچ افراد ہلاک - Bihar urdu news

بہار کے مدھے پورہ میں ایک دردناک سڑک حادثہ پیش آیا ہے جس میں پانچ لوگوں کی موت ہو گئی ہے، جب کہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 13, 2023, 1:14 PM IST

مدھے پورہ: ریاست بہار کے ضلع مدھے پورہ میں ہائیوا اور آٹو کے درمیان تصادم ہوا۔ اس دل دہلا دینے والے حادثے میں پانچ لوگوں کی موت ہو گئی۔ دوسری جانب چار افراد بری طرح زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ چوسہ تھانہ علاقے کے تحت کالاسن چوسہ ایس ایچ 58 پر گھوشائی گوٹھ گاؤں کے قریب پیش آیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق پیر کے روز کچھ افراد ایک آٹو کے ذریعے گنگا میں نہانے جارہے تھے، انہیں سامنے سے کسی نامعلوم گاڑی نے زوردار ٹکر مار دی۔ تصادم اتنا خوفناک تھا کہ آٹو میں سوار چار افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

اس حادثے میں 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ 5 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ مقامی لوگوں نے تمام زخمیوں کو اٹھا کر چوسہ کمیونٹی ہیلتھ سنٹر پہنچایا۔ جہاں ایک اور زخمی علاج کے دوران دم توڑ گیا۔ اب تک اس درد ناک حادثے میں ہلاک والوں کی تعداد 5 ہو گئی ہے جبکہ دیگر 4 شدید زخمی علاج کے لیے داخل ہیں۔ واقعے کی اطلاع تمام زخمیوں کے اہلخانہ کو دے دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ حادثے میں ہلاک ہونے والے سبھی سہرسہ ضلع کے درگا پور بھدی گاؤں کے رہنے والے بتائے جارہے ہیں۔ گھر سے یہ لوگ خوشی خوشی بھاگلپور ضلع کے مہادیو پور گھاٹ پر گنگا میں نہانے کے لیے جارہے تھے کہ اسی دوران وہ اس دردناک حادثے کا شکار ہوگئے۔ وہیں معاملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور تحقیقات کررہی ہے۔ تمام لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے صدر ہسپتال مدھے پورہ بھیج دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.