ریاست بہار میں کشن گنج شہر کے سلام کالونی وارڈ نمبر سات میں سوموار کو خوفناک آتشزدگی معاملے میں ایک ہی کنبہ کے پانچ لوگوں کی موت ہوگئی ۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ سلام کالونی واقع ایک گھر میں آگ لگ گئی۔ اس حادثے میں 44 سال کے نور عالم اور ان کی دو بیٹی اور دو بیٹے کی موت واقع ہوگئی۔ایک بیٹی کی عمر آٹھ برس تھی اور دوسری بیٹی ببلی کی عمر چھ برس تھی۔وہیں ایک بیٹے رحمت کی عمر 4 سال اور دوسرے بیٹے کی عمر دو سال بتائی جارہی ہے۔
ذرائع نے بتایاکہ آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔حادثے کی جانکاری کے بعد سب ڈویژنل افسر شاہنواز احمد نیازی اور سب ڈویژنل پولیس افسر انور جاوید انصاری نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوع کاجائزہ لیا۔ وہیں موقع پر موجود سرکل افسر سمیر کمار کو بلا تاخیر متاثرہ کنبہ کو معاوضہ دینے کی ہدایت دی گئی۔
یو این آئی