ETV Bharat / state

بہار: این ڈی اے کے پانچ امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیا - بہار قانون ساز کونسل کے لیے این ڈی اے نامزدگی

ریاست بہار قانون ساز کونسل کی 9 سیٹوں کے انتخاب کے لئے آج این ڈی اے کے 5 امیدواروں نے وزیر اعلی نتیش کمار اور نائب وزیر اعلیٰ سشیل کمار مودی کی موجودگی میں پرچہ نامزدگی داخل کیا.

بہار قانون ساز کونسل انتخابات
بہار قانون ساز کونسل انتخابات
author img

By

Published : Jun 25, 2020, 5:57 PM IST

انتخابات کے لیے این ڈی اے کے 5 امیدواروں نے آج پرچہ نامزدگی داخل کیا ، جس میں جے ڈی یو کے 3 اور بی جے پی کے 2 امیدوار شامل ہیں۔وہیں کانگریس کی ایک سیٹ کے لئے اچانک سمیر سنگھ کا نام بھی سامنے آیا.

بہار قانون ساز کونسل انتخابات
این ڈی اے کے 5 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیا. جے ڈی یو کی جانب سے غلام غوث، کمود ورما اور مہیش سہنی شاملِ ہیں۔ جبکہ بی جے پی کی جانب سے سنجئے میوکھ اور سمراٹ چودھری موجود تھے۔ کانگریس کی ایک سیٹ کے لئے طارق انور کا نام سامنے آیا تھا. لیکن اچانک 1 بجے دن میں سمیر سنگھ کا نام سامنے آیا۔

اطلاع کے مطابق طارق انور کے پاس ووٹر آئی ڈی پٹنہ کا نہیں ہے۔جے ڈی یو کی جانب سے چھٹے امیدوار کا نام سامنے آنے کی امید ہے، جبکہ پارلیمانی امور کے وزیر شرون کمار نے اس سے صاف انکار کیا ہے.

پارلیمانی امور کے وزیر شرون کمار نے کہا این ڈی اے کی جانب سے 5 امیدوار شامل ہیں. انہوں نے چھٹے امیدوار کے نام سے انکار کیا ہے.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.