بہار: ضلع گیا میں پانچ سو افراد وزیراعظم کے پروگرام میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ شامل ہوئے۔ اس میں عوامی بہبود کی اسکیموں سے فائدہ اٹھانے والوں کے علاوہ عوامی نمائندے اور ضلع کے اعلیٰ حکام شامل تھے۔ شہر گیا کے میوزیم ہال میں پروگرام کے لیے انتظامات محکمہ دیہی ترقیات کی جانب سے کیے گئے تھے Five hundred beneficiaries attend PM's Garib Kalyan Sammelan In Gaya۔
شہر گیا کے گیوال بیگہ کی سیویکا (خادمہ) افسانہ خاتون نے بتایا کہ وزیراعظم نریندر مودی کے ورچوئل پروگرام میں مستفدین کو لانے کی ذمہ داری دی گئی تھی، وہ شہر کی پچاس ایسی مسلم خواتین کو لیکر پہنچی تھیں جنہیں وزیر اعظم ماترو وندنا یوجنا اور جن دھن یوجنا کا فائدہ ملا ہے۔ وزیراعظم کے خطاب کو سبھی نے بغور سماعت کیا اور جن لوگوں کو ابھی تک اسکیموں کا فائدہ نہیں ملا ہے انہیں جلد ہی اسکیموں کا فائدہ پہنچانے کی کوشش کی جائے گی۔
مزید پڑھیں:
- PM Care Fund For Children Scheme : گیا کے سات یتیم بچوں کی پی ایم کیئر فنڈ سے مدد
- UPSC CSE 2021: یو پی ایس سی امتحان میں کامیاب ہونے والے مسلم امیداروں کی فہرست
گیا پروگرام کے نوڈل افسر و ڈی آر ڈی اے کے انچارج شہباز خان Gaya program nodal officer Shahbaz Khan نے بتایا کہ پروگرام میں پانچ سو لوگوں کی شرکت ہوئی اور سبھی نے وزیر اعظم کے خطاب اور ان کے ذریعے مستفدین سے کی گئی باتوں کو غور سے سنا، پروگرام ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ہماچل پردیش کے شملہ سے نشر تھا۔