ETV Bharat / state

دربھنگہ میں سونے کے تاجر سے پانچ کروڑ کی لوٹ - دربھنگہ کی خبریں

دربھنگہ شہر کے ٹاور چوک کے پاس بے خوف مجرمین نے پولیس کو کھلے طور پر چیلینج کیا ہے، اس واقعے کے بعد شہر بھر میں ڈر کا ماحول ہے۔

image
image
author img

By

Published : Dec 9, 2020, 1:46 PM IST

بہار کے شہر دربھنگہ میں بے خوف مجرمین نے بڑا بازار علاقے میں دن دہاڑے سونے کے ایک تاجر کی دکان سے لوٹ کی ایک بڑی واردات کو انجام دی ہے۔

بدھ کی صبح میں ڈگرو سیٹھ جویلرس کی ضمنی شاخ النکار جویلرس پر جب دکان مالک، دکان کھولنے ہی جارہا تھا تب ہی تقریباً آٹھ تا دس ملزمین آپہنچے اور بندوق کی نوک پر ان کی تجوری کھلواکر سارے زیورات لوٹ لیے۔ اس کے بعد ملزمین 25 تا 30 راؤنڈ فائر کرکے جائے واردات سے فرار ہوگئے۔

دربھنگہ میں سونے کے تاجر سے پانچ کروڑ کی لوٹ

اطلاع ملتے ہی علاقے کے پولیس افسران جائے واردات پر پہنچے اور اپنی کارروائی کا آغاز کیا۔

حالانکہ دکان میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے میں یہ پوری واردات قید ہوگئی ہے اور اسی بنأ پر پولیس چھاپہ مار کارروائی کررہی ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ پولیس تھانے سے محض 600 میٹر کی دوری پر واقع اس دکان میں لوٹ کی واردات انجام دی گئی ہے جس سے پولیس بندوبست پر بھی سوال اٹھنے لگے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.