ETV Bharat / state

مغربی چمپارن میں کورونا وائرس سے متاثرہ پانچ افراد کی شناخت - west champaran bihar

بہار کے مغربی چمپارن ضلع میں آج پانچ نئے مریض ملنے کے بعد ریاست میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 383 ہو گئی ہے ۔

مغربی چمپارن میں کورونا وائرس سے متاثرہ  پانچ افراد کی شناخت

author img

By

Published : Apr 29, 2020, 11:48 PM IST

محکمہ صحت کے سکریٹری لوکیش کمار سنگھ نے اطلاعات و رابطہ عامہ محکمہ کے سکریٹری انوپم کمار ، ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل آف پولیس ( ہیڈکوارٹر) جتندر کمار اور آفات مینجمنٹ محکمہ کے ایڈیشنل سکریٹری رام چندر ڈو کے ساتھ آج یہاں ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے پریس کانفرنس میں کہا کہ مغربی چمپارن میں پانچ نئے مریض کے کورونا متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

اس سے ریاست میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 383 ہو گئی ہے۔

مغربی چمپارن کے یوگا پٹی میں جن پانچ لوگوں میں کورونا انفیکشن کی تصدیق ہوئی ہے وہ سبھی باہری مزدور ہیں اور 25 اپریل کو دہلی کے آزاد منڈی علاقے سے یہاں آئے ہیں۔

ان میں دو مردوں کی عمر27-27 سال ، دو مرد کی عمر 35-35 سال اور ایک مرد کی عمر 40 سال ہے۔

اس طرح ریاست میں اب تک حال کے دنوں میں دیگر ریاستوں سے آئے 43 متاثرین پائے گئے ہیں۔

محکمہ صحت کے سکریٹری نے بتایاکہ کورونا مریضوں کے ملنے سے ریاست میں 79 کنٹنمنٹ زون بنے ہیں۔

اس زون میں تین لاکھ 80 ہزار گھر ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ مقررہ پیمانے کے مطابق ایسے علاقوں میں مسلسل سنیٹائیزیشن کاکام ہورہاہے اور جس میں بھی انفیکشن کی کوئی علامت نظر آرہی ہے اسے فورا الگ کر کے اس کے سیمپل کی جانچ کرائی جارہی ہے ۔

مسٹر سنگھ نے بتایاکہ ریاستی سطح پر گھر ۔ گھر کرائے جارہے سروے کام میں اب تک 75 لاکھ 23 ہزار گھر وںکا سروے ہوچکا ہے ۔

اس سروے کے دوران اب تک 3173 لوگوں میں بخار ، کھانسی اور سانس لینے میں تکلیف کی شکایت ملی ہے ۔

انہوں نے بتایاکہ گذشتہ 24 گھنٹے میں ایک کورونا متاثر صحتیاب ہوکر گھر لوٹ گیا ہے ۔ اس طرح اب تک کل 65 مریض صحتیاب ہوکر گھر لوٹ چکے ہیں۔

اطلاعات ورابطہ عامہ محکمہ کے سکریٹری انوپم کمار نے بتایاکہ ابھی 203 آفات راحت مراکز چل رہے ہیں ۔

ان راحت مراکز میںدہاڑی مزدور ، رکشہ ۔ ٹھیلا چلانے والے سمیت دیگر ضرورتمندوں کو رہنے ،کھانے اور علاج کی سہولیات مل رہی ہیں۔

یہاں ایسے لوگوں کی تعداد 72ہزار سے زیادہ ہے ۔ اسی طرح پنچایتوں میں اسکول یا دیگر مقامات پر بنے 1401 قرنطینہ مراکز میں 12500 افراد رہ رہے ہیں۔

مسٹر کمار نے بتایاکہ لاک ڈاﺅن کی وجہ سے دیگر ریاستوں میں پھنسے ایک لاکھ 19 ہزار افراد کا کال یا پیغام موصول ہوا ہے انہیں امداد پہنچائی جارہی ہے۔

اسی طرح وزیراعلیٰ خصوصی تعاون کے تحت ایسے لوگوں کو ایک ہزار روپے دیئے جارہے ہیں اور اس کے لئے اب تک 27 لاکھ 27 ہزار درخواستیں موسول ہوئی ہیں جن میں سے 17 لاکھ 28 ہزار دخواست دہندوں کے کھاتوں میں 1000 کی رقم بھیج دی گئی ہے ۔

انہوں نے بتایاکہ بہار فاﺅنڈیشن کے تعاون سے نو ریاستوں کے 12 شہروں میں چلائے جارہے 55 راحت مراکز کے ذریعہ 13 لاکھ 27 ہزار افراد مستفید ہوئے ہیں۔

ریاست کے ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل آف پولیس ( ہیڈکوارٹر) جتندر کمار نے بتایا کہ بہار میں لاک ڈاﺅن پر سختی سے عمل کرانے کیلئے پولیس مستعدی سے کام کر رہی ہے۔

لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی کرنے کے معاملے میں گذشتہ 24 گھنٹے میں 41 معاملے درج کئے گئے ہیں اور 57 افراد گرفتار کئے گئے ہیں

اس دوران 2045 گاڑیاں ضبط کی گئی ہیں اوران کے مالکان سے 33 لاکھ 88 ہزار روپے بطور جرمانہ وصول کئے گئے ہیں۔

اس طرح لاک ڈاﺅن کے دوران اب تک ضبط گاڑیوں کے ذریعہ 11 کروڑ روپے سے زائد جرمانے کی رقم وصول کی گئی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.