سنیئر پولیس سپرنٹنڈنٹ بابو رام نے جمعرات کو یہاں بتایاکہ، ' ندی کا پشتہ ٹوٹنے کی افواہ پھیلانے والوں کے خلاف دو تھانوں میں ایف آئی آر درج کرکے کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔'
سوشل میڈیا پر افواہ پھیلانے کے خلاف سکت پور اور گھنشیام پور تھانے میں آبی وسائل محکمہ کے جونیئر انجینئرکی درخواست پر تعزیرات ہند کی مختلف دفعات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ( آئی ٹی ) ایکٹ کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔
بابو رام نے بتایا کہ، 'ایف آئی آر درج ہونے کے بعد گھنشیام پور تھانہ صدر آسوتوش کمار جھا نے بی جے پی کے علی نگر ڈویژنل صدر لال مکھیا، رنجیت کمار ساہ، کرشن کمار صافی اور للن کمار صافی اور راجیش کمار صافی کو گرفتار کیا ہے۔ سبھی کے خلاف 12 جولائی 2020 کو گھنشیام پور بلاک کے کمریل گاﺅں میں کملا بگان ندی کے مغربی پشتہ کے ٹوٹنے کی افواہ سوشل میڈیا کے توسط سے پھیلانے کا الزام ہے۔'