ETV Bharat / state

Gaya Mob Violence بیلاگنج ہجومی تشدد معاملے کے پانچ ملزمان نے عدالت میں خودسپردگی اختیار کی - Five accused of Belaganj violence surrendered

گیا کے بیلاگنج کے ڈیہا گاؤں میں پیش آئے ہجومی تشدد کے معاملے میں پانچ افراد نے عدالت میں خود سپردگی کرلی ہے۔ جس کے بعد عدالت نے انہیں جیل بھیج دیا ہے۔ پانچ ملزمان نے خودسپردگی ہے۔ جن پر محمد بابر کے قتل کا الزام ہے۔

گیا میں بیلاگنج ہجومی تشدد کے پانچ ملزمان نے عدالت میں سرینڈر کردیا

author img

By

Published : Mar 2, 2023, 6:03 PM IST

گیا: ضلع گیا کے بیلاگنج ہجومی تشدد معاملے میں پانچ نامزد ملزمان نے عدالت میں خود سپردگی کی ہے۔ ایس ایس پی اشیش کمار بھارتی نے کہا ہے کہ پولیس کی سختی اور مسلسل چھاپہ ماری کی وجہ سے نامزد ملزمان میں پانچ نے عدالت میں خودسپردگی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 22 فروری کی رات کو بیلاگنج حلقہ میں واقع ڈیہا گاؤں میں ہجومی تشدد کا معاملہ پیش آیا تھا۔ پاس کے ہی گاؤں کوری سرائے کے تین نوجوان مجرمانہ واردات کو انجام دینے کی غرض سے پہنچے تھے۔ یہاں گاؤں کے لوگوں نے چوری کی بات کہہ کر تین نوجوان محمد بابر، محمد ساجد اور محمد رکن الدین کو پیٹا تھا۔ اطلاع ملنے پر مقامی تھانہ بیلا گنج کی پولیس نے پہنچ کر زخمیوں کو علاج کے لیے پہلے پرائمری ہیلتھ سینٹر پہنچایا جہاں سے ڈاکٹر نے بہتر علاج کے لیے انوگرہ نارائن ہسپتال ریفر کیا تھا۔ تاہم اس دوران ایک زخمی محمد بابر کی موت واقع ہوگئی تھی۔ جب کہ دو زخمی محمد ساجد اور محمد رکن الدین کو بہتر علاج کے لیے پی ایم سی ایچ پٹنہ ریفر کیا گیا تھا اور وہ ابھی پی ایم سی ایچ میں زیر علاج ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

اس واقعہ کے بعد ایڈیشنل ایس پی لاء اینڈ آرڈر بھارت کی قیادت میں معاملے کی تحقیقات اور کارروائی کے لیے ایس آئی ٹی تشکیل دی گئی تھی انہوں نے بتایا کہ اس معاملے میں بیلا گنج تھانہ میں 23/ 113 درج ہوا تھا جس میں دفعہ 307 323 342 341، 149 148/ 147 سمیت آرمس ایکٹ اور دیگر دفعات شامل تھیں، تشکیل دی گئی پولیس کی ٹیم مسلسل اس معاملے کو لیکر چھاپے مار کر ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش میں تھی کہ اسی دوران پولیس کی سختی کی وجہ سے ببلو کمار ابن رتن سنگھ، چنکو سنگھ ابن شمبھو سنگھ، جینت کمار ابن منوج کمار، لٹن کمار ابن اروند سنگھ، بھولی کمار ابن امبوج سنگھ سبھی تھانہ بیلا گنج گاؤں ڈیہا کے رہنے والے ہیں انہوں نے مجسٹریٹ کے سامنے خود سپردگی کرلی ہے۔ واضح ہو کہ ہجومی تشدد کے معاملے میں پولیس کی جانب سے درج ایف آئی آر میں نامزد ملزمان نے خودسپردگی کی ہے۔ اس معاملے میں پچیس سے زیادہ نامزد ہیں۔ ایس ایس پی نے کہا کہ بقیہ کی گرفتاری کے لیے چھاپے ماری مسلسل جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.