ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں کورونا وائرس سے آج ایک 38 سالہ نوجوان کی موت ہوگئی۔
اسی دوران ممبئی کے ایک ہسپتال میں ایک اور کورونا وائرس سے متاثر مریض کی موت ہوگئی۔ اس طرح بھارت میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔ اس طرح متاثرین کی تعداد 332 ہوگئی ہے۔
اس کی روک تھام کے لئے پورے بھارت میں جنتا کرفیو آج صبح 7 بجے سے شام 9 بجے تک جاری ہے۔
دوسری طرف ، اٹلی میں پھنسے 263 بھارتی ، جو اس وقت کورونا وائرس میں مبتلا ہیں ، آج انھیں اپنے آبائی وطن لایا گیا ہے۔
خیال رہے کہ پٹنہ ایمس میں کورونا وائرس سے متاثر ایک مریض کی موت ہوگئی۔ ان کی موت کے بعد ، ان کی کورونا مثبت ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے