ETV Bharat / state

Bihar Haj Pilgrims Return بہار کے حجاج کرام کے پہلے قافلے کی کولکاتا ہوائی اڈے پر واپسی

author img

By

Published : Jul 5, 2023, 2:56 PM IST

بہار کے حجاج کرام کے پہلے قافلے کی کولکاتا ہوائی اڈے پر واپسی ہوگئی ہے جب کہ گیا ہوائی اڈے پر حاجیوں کی واپسی کا سلسلہ 18 جولائی سے شروع ہوگا اور یہ سلسلہ یکم اگست تک جاری رہے گا۔

گیا : بہار کے حجاج کرام کے پہلے قافلے کی کولکاتا ہوائی اڈے پر واپسی

گیا: ریاست بہار کے حاجیوں کی واپسی شروع ہوگئی ہے۔ پہلے مرحلے میں ان حاجیوں کی واپسی ہوگی جو کولکاتا امبارکیشن سے روانہ ہوئے تھے حج کمیٹی کے چیئرمین نے بتایا کولکاتا ہوائی اڈے پر بہتر انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ آنے والے حاجیوں کو واپسی پر بھی کوئی پریشانی نہیں ہو۔ بہار کے حاجیوں کی واپسی شروع ہوگئی ہے آج رات کولکاتا ایئر پورٹ پر حاجیوں کا پہلا قافلہ پہنچاہے حالانکہ کولکاتا واپس آنے والے حاجیوں میں صرف چار حاجی بہار کے تھے۔ حج کمیٹی بہار کے چیئرمین عبدالحق نے بتایا کہ کولکاتا میں حجاج کرام کی آمد کے پیش نظر تمام تیاریاں بہار حج بھون کی جانب سے کرلی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح حجاج کرام کی روانگی کے وقت حج ہاؤس کولکاتا میں ان کے قیام کا نظم کیا گیا تھا اسی طرح واپسی میں بھی حجاج کرام کی سہولت کے لیے حج ہاؤس کولکاتا میں ان کے قیام کا مکمل نظم کیا گیا ہے۔ کولکاتا ایئر پورٹ پر بہار کے حجاج کرام کی واپسی کا سلسلہ چار جولائی سے شروع ہوگیا ہے جب کہ گیا ہوائی اڈے پر واپسی کا سلسلہ اٹھارہ جولائی سے شروع ہوگا اور یہ سلسلہ یکم اگست تک جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے مزید بتایا کہ گیا ہوائی اڈے پر بھی روانگی کی طرح ہی انتظامات ہوں گے اور اس کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ کولکاتا ہوائی اڈے سے کل سترہ سو حجاج سفر حج کے لیے روانہ ہوئے تھے جب کہ گیا ہوائی اڈے سے 32 سو حجاج گئے تھے۔ گیا ہوائی اڈے سے حجاج جدہ کے لیے روانہ ہوئے تھے اس لیے ان کی واپسی مدینہ منورہ سے ہوگی جب کہ کولکاتا سے جانے والوں کی پرواز مدینہ منورہ کے لیے ہوئی تھی اس لیے ان کی واپسی جدہ ایئر پورٹ سے ہورہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.