ریلوے پولس ذرائع نے یہاں بتایا کہ 14055 اپ برہم پتر میل جمال پور سے چل کر کاؤل ریلوے اسٹیشن کی جانب جارہی تھی۔
تبھی سارا باغ ہالٹ کے نزدیک جنریٹر والے ڈبے میں اچانک آگ لگ گئی۔
ریلوے پولس اور ریلوے سلامتی فورس کے جوانوں نے فورا کارروائی کرتے ہوئے جلتے ہوئے ڈبے کو مسافر ڈبے سے الگ کردیا اور آگ بجھانی شروع کر دی۔
اس درمیان جمال پورریاستی پولس کے سپرنٹنڈنٹ عامر جاوید نےبتایا کہ آگ لگنے کی وجوہات کی جانچ شروع کردی گئی ہے۔
اس واقعہ میں کسی مسافر کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ اس واقعہ کےبعد جمال پور۔کاؤل ریل سیکشن پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہے۔ آمدورفت بحال کرنے کے لئے کوششیں جاری ہیں۔