ETV Bharat / state

کیمور: پانچ سالہ بچے کے قتل پر مجرمہ کا اقبال جرم

ریاست بہار کے ضلع کیمور کے چین پور علاقے میں جمعرات کے روز ایک خاتون کے ذریعہ اپنے پڑوسی کے پانچ سالہ بچے کا گلا کاٹ کر بے رحمی سے قتل کرنے کا معاملہ پیش آیا تھا، جس کے بعد اب اس معاملے میں ایف آئی درج کرلی گئی ہے۔

پانچ سالہ بچے کے قتل پر مجرم کا اقبال جرم

author img

By

Published : Nov 7, 2020, 1:30 PM IST

ضلع کیمور کے چین پور پولیس اسٹیشن علاقے کے تحت آنے والے ناٶڈیہ گاٶں میں جمعرات کی سہ پہر میں ایک خاتون نے پڑوسی کے بچے کی تیز دھار ہتھیار سے قتل کردیا تھا، اب اس سلسلے میں مقتول کی والدہ کے بیان پر پولیس نے ایف آئی آر درج کرلی ہے۔

مقتول کی والدہ کانتی دیوی نے ایف آئی آر میں بتایا ہے کہ جمعرات کی سہ پہر کو ملزم سیتا دیوی کے گھر سے کافی شور شرابہ کی آ واز آرہی تھی اور ایک بچے کو مارنے کی باتیں ہو رہی تھی۔ شور شرابہ سننے کے بعد جب ملزم سیتا دیوی کے کمرے میں پہنچے تو دیکھا کہ بیٹے دیپو کمار رائے کا تیز دھار ہتھیار سے گلا کاٹ کر قتل کیا گیا ہے اور اس کا بیٹا مردہ پڑا ہوا تھا۔ اس کے دونوں ہاتھ بندھے ہوئے تھے اور کپڑا اس کے منہ میں ٹھونسا گیا تھا۔کانتی دیوی نے الزام لگایا کہ اس کے بیٹے کا قتل سیتا دیوی نے انتقام لینے کی نیت سے کیا ہے۔

پانچ سالہ بچے کے قتل پر مجرم کا اقبال جرم
وہیں ایس پی دلنواز احمد نے بتایا کہ واقعہ کو انجام دینے والی خاتون سیتا دیوی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی واقعے میں استعمال شدہ تیز دھار ہتھیار کو بھی ملزم کے گھر سے برآمد کرلیا گیا ہے۔ملزم خاتون سیتا دیوی نے بتایا ہے کہ مقتول بچے کی والدہ کانتی دیوی کی طرف سے اس پر بار بار جھوٹا الزام لگایا جارہا تھا کہ اس کا کانتی دیوی کے شوہر مننا رائے کے ساتھ ناجاٸز تعلقات ہیں۔کانتی دیوی کے ذریعہ اس پر مسلسل طنز کیا جاتا تھا۔ اس کا شوہر بھی اس کے بارے میں اس کے ساتھ تشدد کرتا تھا۔ اس کی زندگی مشکل ہوچکی تھی۔ اسی وجہ سے سیتا دیوی نے اس واردات کو انجام دیا تھا

واضح رہے کہ جمعرات کی سہ پہر کے بعد گاؤں میں اس بچے کے بیہمانہ قتل پر غصہ تھا۔ اس دوران گاؤں کے لوگوں نے ملزم کے ساتھ مار پیٹ کر اسے زخمی کر دیا تھا پولیس نے موقع پر پہنچ کر کسی طرح ملزم خاتون کو بچایا۔ اس دوران پولیس والوں کو گاؤں کے لوگوں کے غصے کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.