ETV Bharat / state

اے آئی سی ٹی ای کے دو ڈائریکٹر سمیت دس کے خلاف ایف آئی آر - فرضی آٹو موبائل انجینئرنگ کا ڈپلوما کورس

ریاست بہار اسٹیٹ ویجی لینس انوسٹی گیشن بیورو نے فرضی آٹو موبائل انجینئرنگ کا ڈپلوما کورس کرانے کے نام پر کیے گئے گھوٹالے کے معاملے میں آل انڈیا کونسل فار ٹیکنیکل ایجوکیشن(اے آئی سی ٹی ای) کے دو ڈائریکٹروں سمیت دس لوگوں کے خلاف نامزد ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

اے آئی سی ٹی ای کے دو ڈائریکٹر سمیت دس کے خلاف ایف آئی آر

author img

By

Published : Nov 26, 2019, 10:26 PM IST

بیورو نے درج کی گئی ایف آئی آر آج نگرانی کے پٹنہ واقع خصوصی جج مدھوکر کمار کی عدالت کو سونپی جس کی بنیاد پر عدالت میں خصوصی مقدمہ قائم کیا گیا ہے۔ عدالت نے بیورو کو آخری جانچ رپورٹ جمع کرنے کی لیے 31 دسمبر 2019 کی آئندہ کی تاریخ مقرر کی ہے۔

ایف آئی آر میں کونسل کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اے کلانیدھی اور روی چندرن کے علاوہ کونسل کے ہی ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر آر پی سنگھ اور مگدھ تکنیکی ٹریننگ کالج گیا کے ڈائریکٹر راجیش کمار اور دی انسٹی چیوٹ آف موٹر انڈسٹریز انڈیا، چنئی کے جنرل سکریٹری اور صدر پی وی پارتھ سارتھی سمیت دس لوگوں کے نام شامل ہیں۔

درج ایف آئی آر کے مطابق معاملہ سال 1994 سے 2018 کے درمیان کا ہے۔ اے آئی سی ٹی ای کے افسران اور مگدھ تکنیکی ٹریننگ کالج، گیا کے عہدیدران نے ایک مجرمانہ سازش کے تحت اپنے عہدے کا غلط استعمال کرتے ہوئے آٹو موبائل انجینئر نگ ڈپلوما کورس کی تعلیم اور ٹریننگ دینے کے نام پر گارجین اور امیدواروں سے غیر قانونی وصولی کی تھی۔

اس معاملے میں چندن کمار نے لوک آیکت کو شکایت کی تھی۔ لوک آیکت نے معاملے کی جانچ کے لیے ویجی لینس انوسٹی گیشن بیورو کو بھیج دی تھی بیورو نے اپنی جانچ میں شکایت کو درست پاتے ہوئے 07 فروری 2019 کو اپنی ابتدائی جانچ رپورٹ بیورو اور لوک آیکت کو سونپ دی تھی۔

جانچ میں یہ بھی پایا گیا تھاکہ آٹو موبائل انجینئر ڈپلوما کا فرضی کورس کرانے میں شامل اداروں نے ایس آئی سی ٹی ای سے افلیشن حاصل نہیں کی تھی اور نہ ہی بہار تکنیکی ادارہ میں ہی ان کا کوئی اندراج تھا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.