ETV Bharat / state

جن ادھیکار پارٹی کے قومی صدر پپو یادو کے خلاف معاملہ درج

سابق مرکزی وزیر اور رکن پارلیمان راجو پرتاپ روڑھی کے گاؤں سے درجنوں کی تعداد میں موجود ایمبولینس کا پردہ فاش کرنے والے جن ادھیکار پارٹی کے صدر پپو یادو نئی مصیبت میں پھنستے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ ان کے خلاف امنور تھانہ تھانے ایبولینس ڈرائیور نے معاملہ درج کیا گیا ہے۔

author img

By

Published : May 9, 2021, 12:42 PM IST

news
جن ادھیکار پارٹی کے قومی صدر پپو یادو کے خلاف معاملہ درج

سابق مرکزی وزیر اور رکن پارلیمان راجو پرتاپ روڑھی کے گاؤں سے درجنوں کی تعداد میں موجود ایمبولینس کا پردہ فاش کرنے والے جن ادھیکار پارٹی کے صدر پپو یادو نئی مصیبت میں پھنستے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ جن ادھیکار کے قومی صدر پپو یاد پر بغیر اجازت کے پہنچ کر سرکاری ایمولینس کو نقصان پہنچانے، ڈرائیور سے رنگداری مانگنے اور لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے کے معاملے میں مقامی تھانے میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔ پپو یادو کے بیان کے بعد یہ معاملہ ہائی پروفائل ہوگیا ہے۔

ایمولینس کو نقصان پہنچانے کا الزام

پنچایت ایمولینس ڈرائیور راجن سنگھ نے مقامی تھانے میں درج ایف آئی آر میں بتایا ہے کہ جمعہ کو سابق رکن پارلیمان پپو یادو اپنے 40 سے 50 حامیوں کے ساتھ کمیونٹی سنٹر پہنچے اور سرکاری ایمبولینس کو نقصان پہنچایا۔ گارڈ کے ذریعے روکے جانے پر رکن پارلیمان نے ہتھیار دکھا کر رنگداری اور جان سے مارنے کی دھمکی دی۔

پولیس نے جائے واقعہ کا لیا جائزہ

اس معاملے کی اطلاع پر مڈوھرا ڈی ایس پی اندرجیت بیٹھا اور امنور تھانہ صدر سجیت کمار چودھری پولیس کے ساتھ کمیونٹی سنٹر پہنچ کر واقعہ کا جائزہ لیا۔ گارڈ اور دیگر لوگوں سے پوچھ تاچھ کی۔

کیا ہے پورا معاملہ

دراصل سابق رکن پارلیمان پپو یادو جمعہ کو اپنے قافلے کے ساتھ اچانک امنور کمیونٹی سنٹر پہنچ گئے۔ بی جے پی رکن پارلیمان راجیو پرتاپ روڑھی کی رہائش گاہ پر کھڑی درجنوں ایمبولینس کو دیکھ کر پپو یادو غصہ ہوگئے ۔انہوں نے الزام لگایا کہ اتنی بڑی تعداد میں ایمبولینس رکن پارلیمان کی رہائش گاہ پر کیوں کھڑی ہے۔

پپو یاد نے کہا

کورونا سے ملک کے اندر قہر برپا ہے، وہیں دوسری طرف بی جے پی کے سابق مرکزی وزیر اور قومی ترجمان راجیو پرتاپ روڑھی کے آفس میں درجنوں ایمبولینس چھپا کر رکھی گئی ہیں۔

روڑھی نے دیا جواب

معاملے کو بڑھتا دیکھ کر سابق مرکزی وزیر روڑھی نے اپنی صفائی دیتے ہوئے کہا کہ پپو یادو سستی سیاست کرتے ہیں۔ وہ بغیر جانکاری کے سوال اٹھا رہے ہیں۔'' ایمبولینس اس لیے کھڑی ہے، کیونکہ ڈرائیور نہیں ہے۔ میں کہہ رہا ہوں کہ پپو یادو کووڈ میں ڈرائیور دیجئے اور سبھی ایمبولینس سارن میں چلوائیے۔ میں مفت میں سبھی گاڑیوں کو دینے کے لئے تیار ہوں۔''

معلوم ہوکہ راجیو پرتاپ روڑھی اپنے پارلیمانی فنڈ سے کروڑوں روپے کی ایمبولینس خرید کر پنچایتوں میں چلانے کے لیے پنچایت نمائندے کے حوالے کیا تھا، لیکن یہ ایمبولینس پنچایت نمائندوں نے نہیں چلایا۔ ایسے میں اب یہ تمام ایمبولینس رکن پارلیمان کے آبائی گاؤں امنور کی زینت بڑھا رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.