عالمی سطح پر کورونا وائرس سے تقریبا 200 سے زیادہ ممالک متاثر ہیں، اس وبا کی وجہ سے بھارت میں بھی گزشتہ کئی دنوں سے لاک ڈاؤن جاری ہے، اس دوران لاک ڈاؤن سے متاثرغریبوں کی مدد کے لئے ضلع بھاگلپور کے مشہورآریہ سماج کے پچاری ہری سبھا درگاباڑی کمیٹی کی جانب سےایک لاکھ 51 ہزار کی امدادی رقم دی گئی ہے۔
![آریہ مذہب کی جانب سے مالی مدد](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-6614536-921-6614536-1585677797281_0404newsroom_1585998734_955.jpg)
لاک ڈاؤن کے دوران مذہبی کاموں پر مکمل طور پر روک لگا دی گئی ہے۔ کمیٹی کی جانب سے ہر سال بسنتی پوجا منعقد ہوتا ہے لیکن اس بارپوجا نہ کرکے کمیٹی کی جانب سے ڈاکٹر سومین چٹرجی نے عوامی فلاح و بہبود کے لیے وزیراعلی راحت فنڈ میں ضلع مجسٹریٹ بھاگلپور پرنب کمار کو مالی مدد دی ہے۔
سومین چٹرجی نے کہا کہ سماج کا ہر طبقہ اس وبا کا شکار ہے۔ وہیں بہار کے لوگوں کی حالت اور خراب ہو گئی ہے۔ خاص طور پر روز کمانے کھانے والے لوگوں کو کافی زیادہ دقت ہو رہی ہے۔ ساتھ ہی باہر سے لوگوں کے آنے کی وجہ سے حکومت کی مشکلیں بڑھتی جا رہی ہیں۔ ایسے میں معاشرے کے بہت سے لوگ آگے بڑھ کر حکومت کی مدد کر رہے ہیں تاکہ لوگوں کو کسی قسم کی پریشانیوں کا سامنا نہیں کرنا پڑے۔