ETV Bharat / state

Kaimur BPSC Exams تیس ستمبر کو ہونے والے بی پی ایس سی امتخانات کی تیاریاں مکمل

author img

By

Published : Sep 27, 2022, 7:18 PM IST

بدعنوانی سے پاک امتحان کو منعقد کرنے کے لئے ضلع کللکٹریٹ میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے وہیں امتحانی امیدواروں کو مراکز کے اندر کوئی بھی شئی لے جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ Kaimur BPSC exams on 30 Sep

1
1

کیمور: تیس ستمبر کو ہونے والے بہار پبلک سروس کمیشن کے امتحانات کو لیکر ڈسٹرکٹ آفیسر کیمور اور سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کی مشترکہ صدارت میں 67ویں کمبائنڈ (پرائیویٹ) مقابلے کے دوبارہ امتحان کے سلسلے میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ کلکٹریٹ کے آڈیٹوریم میں منعقدہ میٹنگ میں تیاریوں کا جائزہ لیا گیا ساتھ ہی صاف و شفاف انتخاب کو عمل میں لانے کے لئے کئی نقاط پر تبادلہ خیا ل کیا گیا۔ 30 Sep BPSC exams in Kaimur

کیمور میں بی پی ایس سی امتخانات منعقد کرنے کی تیاریوں کے حوالہ سے میٹنگ

اس ضمن میں ڈسٹرکٹ مجسٹرٹ نودیپ شکا نے بتایا کہ بہار پبلک سروس کمیشن (بی پی ایس سی) 67 ویں مشترکہ مسابقتی امتحان (از سر نو)30/09/2022 بروز جمعہ کو ضلع کے کل 23 امتحانی مراکز پر ایک شفٹ میں منعقد کیا جائے گا جس میں حاضر ہونے والے امیدواروں کی کل تعداد 10,896 ہے۔ ضلع میں قائم کل 23 امتحانی مراکز بھبھوا/موہنیا سب ڈویژنل ہیڈکوارٹر میں بنائے گئے جن میں سے 20 بھبھوا سب ڈویژن میں اور 3 موہنیاں سب ڈویژن میں واقع ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امتحان کا دورانیہ 2 گھنٹے کا ہوگا، جو دوپہر 12:00 PM سے 2:00 PM تک چلے گا۔ اور امیدواروں کے لیے رپورٹنگ کا وقت صبح 10:30 بجے سے 11:00 بجے تک مقرر کیا گیا ہے۔ کسی بھی امیدوار کو صبح 11:00 بجے کے بعد کسی بھی حالت میں امتحانی مرکز میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس سلسلہ میں سینٹر سپرنٹنڈنٹس کو ہدایت کی گئی کہ تمام سینٹر سپرنٹنڈنٹس امتحانی مراکز میں صفائی ستھرائی اور بیت الخلاء، پینے کے پانی اور لائٹس کے انتظامات کو یقینی بنائیں اور ہر امتحانی مرکز میں ساؤنڈ ایمپلیفیکیشن اور ویڈیو گرافی کے انتظامات کو بھی یقینی بنائیں۔ تمام متعلقہ سب ڈویژنل افسران بھبھوا/موہنیا، سب ڈویژنل پولیس افسران بھبھوا/موہنیا اور تمام ڈیپوٹیشن مجسٹریٹ/افسران/پولیس افسران اور سینٹر سپرنٹنڈنٹ کو کووڈ- 19سے متعلق ہدایات دی گئی کے فاصلہ کا خیال عمل میں یقینی بنایا جائے۔Final preparations of BPSC exams reviewed

انہوں نے مزید کہا کہ بی پی ایس سی کا 67ویں امتحانات دوبارہ ہو رہا ہے، اس سے قبل لیا گیا امتحان کالعدم قرار دیا گیا تھا۔ کیمور کے امتحانی مراکز پر دوبارہ امتحان کو صاف ستھرا اور بدعنوانی سے پاک بنانے کے لیے پولیس فورس کے ساتھ امتحانی مراکز کے حساب سے مجموعی طور پر 11 زونل کم گشتی مجسٹریٹس اور پولیس افسران کو تعینات کیا گیا ہے۔

بہار پبلک سروس کمیشن کے ذریعہ 67ویں کمبائنڈ (پرائیویٹ) کے دوبارہ امتحان کے تقدس کو برقرار رکھنے کے لئے پولیس فورس کے ساتھ کل 5 فلائنگ اسکواڈ مجسٹریٹ اور پولیس افسران کو تعینات کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی سب ڈویژنل افسران بھبھوا اور موہنیاں کو تمام امتحانی مراکز پر ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 نافذ کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

بدعنوانی سے پاک امتحان کوعمل میں لانے کے لئے ضلع کللکٹریٹ میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جس کا فون نمبر 06189-222250 ہے۔ انہوں نے کہا کے کسی بھی طرح کی کئی بھی شئ امتحانی امیدواروں کو مراکز کے اندر لے جانے کی اجازت نہیں ہے۔ ضلع مجسٹریٹ کی طرف سے تمام متعین مجسٹریٹس اور پولیس افسران کو بہار پبلک سروس کمیشن (BPSC) کے ذریعہ منعقد ہونے والے اس امتحان کو پوری دیانتداری، ایمانداری اور فرض شناسی کے ساتھ منعقد کرنے اور اسے صاف، بدعنوانی سے پاک اور پرامن ماحول میں منعقد کرنے کی ہدایت دی گئی۔

مزید پڑھیں: کیمور: دوسرے کی جگہ پر امتحان دیتا پکڑا گیا طالب علم

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.